بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے رکن اسمبلی رحیم خان نے کہا کہ حلقہ اسمبلی بیدر کی ترقیاتی کاموں کے لیے وزیر اعلیٰ بسوا راج بومائی نے 25 کروڑ روپے فنڈ منظور کیا ہے۔ رحیم خان نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں ہوئی بارش سے متاثرہ بیدر حلقے کی مختلف سڑکوں خراب ہوئی ہیں۔ Twenty five crore rupees approved for the development of Bidar Assembly Constituency
یہ بھی پڑھیں:
- بیدر: ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ
- Ambedkar Development Corporation بیدر میں امبیڈکر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا سنگ بنیاد
اس کے علاوہ کئی ترقیاتی کاموں کے لیے 25 کروڑ روپے دینے کی تجویز داخل کی گئی تھی اس تجویز کو منظور کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بسواراج بومائی نے محکمۂ تعمیرات عامہ کے تحت 25 کروڑ روپے منظور کیے ہیں۔ ان روپیوں سے شہر کی سڑکیں درست کی جائیں گی اور دیگر ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جائے گا۔
بیدر کے ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈ منظور کیے جانے پر بیدر کے رکن اسمبلی رحیم خان نے ریاست کے وزیر اعلیٰ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ بتایا جارہا ہے کہ زیرالتوا کاموں کو پورا کرنے کے لیے اور ساتھ ہی پینے کے پانی، سڑکوں اور دیگر ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈ کو منظور کرنے کا ایک عرصہ سے حکومت کرناٹک سے مطالبہ کیا جارہا ہے۔