ETV Bharat / state

گلبرگہ میں 31 جنوری تک ٹرپل ڈرگ تھراپی - ضلع صحت آفیسر ڈاکٹر راج شیکھر مالی

اس مقصد کی تکمیل کے لیے ضلع کے تمام تعلق جات میں ہزاروں ہیلتھ ورکرز کی تعیناتی عمل میں لائی جا چکی ہے۔

Triple drug therapy in Gulbarga till January 31
گلبرگہ میں 31 جنوری تک ٹرپل ڈرگ تھراپی
author img

By

Published : Jan 23, 2021, 9:21 PM IST

محکمہ خاندان بہبود اور محکمہ فلاح و بہبود خواتین و اطفال کے اشتراک سے 22 جنوری سے ضلع گلبرگہ میں 31 جنوری تک ٹرپل ڈرگ تھراپی مہم چلائی جائے گی۔

Triple drug therapy in Gulbarga till January 31
گلبرگہ میں 31 جنوری تک ٹرپل ڈرگ تھراپی

ضلع صحت آفیسر ڈاکٹر راج شیکھر مالی نے کہا ہے کہ اس پروگرام کے تحت ضلع گلبرگہ میں تمام تعلق جات کے جملہ افراد کا احاطہ کیا جائے گا۔ بڑے پیمانے پر دوا دینے کے تحت ہیلتھ ورکرز کی موجودگی میں آبادی کے افراد کو تین دوائیں دی جائیں گی۔

اس مقصد کی تکمیل کے لیے ضلع کے تمام تعلق جات میں ہزاروں ہیلتھ ورکرز کی تعیناتی عمل میں لائی جا چکی ہے۔ یہ ہیلتھ ورکرز ہر خاندان کے گھر جائیں گے اور اپنی موجودگی میں انھیں تین دوائیں کھانا کھانے کے بعد کھانے کے لئے دیں گے۔ ان ہیلتھ ورکرز میں آشا ورکرز اور آنگن واڑی ورکرز بھی شامل رہیں گے۔

جملہ دس دنوں کی مہم میں ضلع بھر کے لاکھوں گھروں پر ہیلتھ ورکرس دوائیں لے کر پہنچیں گے۔ اسکیم کی نگرانی کے لئے 300 سپر وائزرس بھی مقرر کردیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.