ETV Bharat / state

معروف شاعر ڈاکٹر وحید انجم کو خراج عقیدت

معروف شاعر ڈاکٹر وحید انجم کو گلبرگہ کے شعرا و ادباء کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

معروف شاعر ڈاکٹر وحید انجم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

author img

By

Published : Nov 30, 2020, 3:31 PM IST

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ کے ممتاز شاعر ڈاکٹر وحید انجم کے انتقال پر یہاں کے مقامی شعراء و ادباء کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ مرحوم کی خدمات کو یاد کر تے ہوئے انھیں گلہائے عقیدت بھی پیش کیا گیا۔

معروف شاعر ڈاکٹر وحید انجم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

اس موقع پر کرناٹک اردو اکاڈمی کے سابق چیئرمین وہاب عندلیب نے کہا کہ ڈاکٹر وحید انجم نہایت ہی خلیق، ملنسار اور ادب دوست شخصیت کے مالک تھے۔ قوت خود اعتمادی اور قوت برداشت کا مادہ قدرتی طور پر ان میں ودیعت تھا۔ بزرگوں سے احترام سے پیش آتے تھے، ہم عمروں سے بے تکلفی اور چھوٹوں سے محبت اور شفقت سے ملتے تھے۔

اس موقع پر انکے شاگرد ڈاکٹر عتیق اجمل نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ معروف شاعر و ادیب ڈاکٹر وحید انجم ہرفن مولیٰ تھے۔ ان کی ناگہانی موت اردو شعر و ادب کا عظیم نقصان ہے۔ وہ بیک وقت، شاعر، ادیب، افسانہ نگار، خاکہ نویس اور اردو ادب کے بہترین استاذ تھے۔ ان سے شرف تلمند حاصل کرنا باعث افتخار ہے۔ ادب کی ہر صنف پر انہیں کمال حاصل تھا۔ اپنی بے ٹوک گفتگو کی وجہ سے وہ ادبی حلقوں میں کافی مشہور بھی تھے اور معتوب بھی۔ ان کا قلم تاحیات چلتا رہا۔ مسلسل لکھنا اور مسلسل چھپتے رہنا انہیں پسند تھا۔ 18 سال سے ڈاکٹر عتیق اجمل انکے ساتھ رہے۔

انہوں نے ان کے تحقیقی مقالے کو کتاب کی شکل دے کر انہیں عظیم خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.