ہرے کیرور کے مختلف اسکولز کے طلبا و طالبات کے لیے 2020 میں ہونے والے دسویں جماعت کے سالانہ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے اور طلبہ میں امتحان کا خوف دور کرنے کے لئے تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔
ہاویری ہرے کیرور تعلقہ کے تمام سرکاری اردو ہائی اسکول کے دسویں جماعت کے طلبہ کو 2020 کی سالانہ امتحان کے خوف کودور کر نے اور امتحان میں بہترین نتائج کو حاصل کرنے کے لئے ایک روزہ تربیت دی گئی۔
اس موقع پر ہرے کیرور شہر کے سرکاری اردو ہائی اسکول کے مدارس غالب سر نے ای ٹی وی بھارت کو بناتے ہوئے کہا ہے کہ 'محکمہ تعلیم کی جانب سے دسویں جماعت کے طلبہ کو امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کر نے کے لئے اسکول میں ہر طرح کی تربیت دی جارہی ہے'۔
![دسویں جماعت کے طلب علم کوامتحان کے خوف کودور کرنے کے تربیتی اجلاس](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/ka-gulssclpkj02b3-7204792_04022020205728_0402f_02820_1026.jpg)
غالب سر نے کہا کہ 'یہاں تک کہ طلبہ کو روزانہ صبح فون کر کے پڑھائی کر نے لے ان کے والدین سے معلومات حاصل کی جارہی ہے'۔
![دسویں جماعت کے طلب علم کوامتحان کے خوف کودور کرنے کے تربیتی اجلاس](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/ka-gulssclpkj02b3-7204792_04022020205731_0402f_02820_928.jpg)
مزید پڑھیں: بیدر میں بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کے امتحانات
انہوں نے کہا ہے کہ 'طلبہ کو گروپ کے ذریعے خصوصی کلاس کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔ جس سے دسویں جماعت کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے اپنے مستقبل کو سنور سکیں گے'۔