ETV Bharat / state

Haj Training Camp in Bidar بیدر میں عازمین حج کیلئے تربیتی کیمپ کا اہتمام

ضلع بیدر میں انجمن خادم الحجاج کی جانب سے عازمین حج کے لیے خصوصی تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں عازمین حج کو تمام ضروری جانکاری فراہم کرنے کی کوشش کی گئی تاکہ حج کے دوران انہیں کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

بیدر میں عازمین حج کے لئے تربیتی کیمپ کا اہتمام

author img

By

Published : Jun 8, 2023, 12:06 PM IST

بیدر میں عازمین حج کے لئے تربیتی کیمپ کا اہتمام

بیدر: ملک کی تمام ریاستوں کی طرح کرناٹک میں بھی عازمین حج کے لئے سفر بیت اللہ کے لئے روانگی سے قبل خصوصی تربیتی کیمپ کا سلسلہ جاری ہے۔ انجمن خادم الحجاج ضلع کی جانب سے جامع مسجد میں یک روزہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس تربیتی کیمپ میں ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین رؤف الدین کچہری والا نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

اس موقعے پر الحاج محمد اعجاز احمد ماسٹر ٹرینر کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی بنگلورو نے عازمین حج کو خطاب کیا۔ اس اجلاس کی نظامت الحاج سید منصور احمد قادری انجینئر نے فرمائی۔ ریاستی وزیر برائے بلدی نظم و نسق و حج رحیم خان کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی تمام عازمین حج کو Travel Bag تقسیم کیے گئے۔ اس موقعے پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین رؤف الدین کچہری والا نے کہا کہ ریاستی وزیر رحیم خان کی جانب سے عازمین حج کے لئے خصوصی تربیت کا اہتمام کیا۔ وہ اپنی ذمہ داری کو اچھی طرح سے نبھا رہے ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ مسقتبل میں بھی یہ سلسلہ جا ری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Bangalore Police Commissioner علماء کرام کی بنگلور پولیس کمشنر سے ملاقات

انہوں نے کہا کہ سات جون سے حاجیوں کی روانگی کا سلسلہ شروع ہو گا جو 22 جون تک جاری رہے گا۔ بیدر ضلع کے عازمین حج کے لئے فلائٹ کی ابھی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ اس موقعے پر انہوں نے ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے کیے جارہے عازمین حج کے اقدامات کی تفصیلات بتائی۔ اس کیمپ میں ریاستی حج کمیٹی کے علاوہ انجمن خادم الحجاج بیدر کے ذمہ داران سلمان خان، ذیشان خان، خلیل احمد بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.