ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے مختلف اہم علاقوں كی مصروف سڑکوں پر آوارہ جانوروں کے سبب ٹریفک میں خلل پڑ رہا ہے۔ شہر میں کئی گاوشالا ہونے کے باوجود بھی جانوروں کو کھلا چھوڑ دیا گیا ہے۔traffic department face problems because of stray animals in karnataka
شہر کے اہم علاقوں کی مصروف سڑکوں پر مویشی گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں ۔شیخ انصار مقامی شہری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بیدر شہر کی مختلف سڑکوں پر مویشیوں كی موجودگی کے باعث عوام کو کئی متعدد مسائل کا سامنا ہے۔ ٹریفک پوری طرح سے متاثر ہورہی ہے۔اس پر قابو پانے كےلے خاطر خواہ قدم اٹھایا نہیں جارہاہے۔
یہ بھی پڑھیں:Dilapidated Roads in Bidar بیدر کی بیشتر سڑکیں خستہ حال
انہوں نے متعلقہ ذمہ داران سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر موجود مویشیوں کو پکڑ کر گاوشالا منتقل کیا جائے
انہوں نے کہا کہ جانوروں کی تحفظ کا دم بھرنے والی تنظیموں کے ذمہ داران کو بھی چاہیے کہ آوارہ گھوم رہے جانوروں کا تحفظ کیا جائے اور ان جانوروں کو گاوشالا منتقل کیا جائے تاکہ ان کی حفاظت ہو سکے اور انہیں چارا اور پانی وقت پر مل سکے