ETV Bharat / state

Tomatoes Farmers Face Problem بیدر میں غیر موسمی بارش سے ٹماٹر کی فصل تباہ - غیرموسمی بارش کے سبب مختلف فصلیں تباہ

ضلع بیدر میں غیر موسمی بارش اور ژالہ باری کے سبب کسانوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا، بالخص ٹماٹر کی فصلیں پوری طرح سے تباہ و برباد ہو گئیں۔ اس سے کسانوں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کسانوں نے انتظامیہ سے معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ Tomatoes Farmers Face Problem

بیدر میں غیر موسمی بارش سے ٹماٹر کی فصل تباہ

author img

By

Published : Mar 29, 2023, 1:54 PM IST

بیدر میں غیر موسمی بارش سے ٹماٹر کی فصل تباہ

بیدر: ریاست کرناٹک کے بیدر ضلع میں غیرموسمی بارش کے سبب مختلف فصلیں تباہ ہوگئیں۔ بیدر جنوب اسمبلی حلقے کے مختلف دیہاتوں میں غیرموسمی بارش کے باعث کی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ اس سلسلے میں ایک کسان نے بتایا کہ اس نے اپنے دو ایکڑ کھیت میں ٹماٹر کی فصل لگائی تھی مگر غیر موسمی بارش اور ژالہ باری کے سبب ساری فصل تباہ ہو چکی ہے۔ بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ دو ایکڑ پر مشتمل یہ ٹماٹر کی فصل جس کی قیمت تقریبا ایک لاکھ روپے آسکتی تھی لیکن اب مجھے اس سے دس ہزار روپے بھی آنا مشکل ہے جبکہ میں نے اس کی دیکھ بھال کے لئے چالیس ہزار روپے خرچ کئے تھے۔ اس غیر موسمی بارش کے سبب مجھے کافی نقصان ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Kalyan Karnataka Urdu Journalist Association کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن کی جانب سے سرکاری ہسپتال میں پھل کی تقسیم

ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کسانوں کو ملنے والی رقم بھی اس سال سے انہیں نہیں مل رہی ہے متعلقہ ذمہ داران سے پوچھنے پر اوپر سے ہی بند ہونے کی بات کہی ہے ۔ٹماٹر کے ساتھ ساتھ بیگن کی سبزی کی بھی فصل لگائی گئی تھی۔ وہ بھی خراب ہوچکی ہے۔ بیگن کے بھی سارے پھول آچکے تھے جو آگے چل کر پھول بنتے ہیں۔ بارش کے سبب سارے پھول جھڑ گئے ہیں۔ کسانوں نے کہاکہ فصلیں برباد ہونے کے بعد راست نقصان ہوتا ہے کیونکہ اس کی جگہ کسی دوسری فصل کو اگا نہیں سکتے ہیں کیونکہ اس میں تھوڑا وقت لگ جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.