ETV Bharat / state

یادگیر: ٹیپو سلطان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا گیا

ٹیپو سلطان یونائیٹڈ فرنٹ کے صدر عبدالکریم نے کہا کہ 'ہر سال کی طرح اس سال بھی دس نومبر کو ٹیپو سلطان کا یوم پیدائش منایا گیا اور آئندہ بھی مناتے رہیں گے۔'

ٹیپوسلطان جینتی منائی گئی
ٹیپوسلطان جینتی منائی گئی
author img

By

Published : Nov 10, 2021, 6:17 PM IST

Updated : Nov 10, 2021, 8:11 PM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں ٹیپو سلطان جینتی منائی گئی۔ اس موقع پر ٹیپو سلطان یونائیٹڈ فرنٹ کے ضلع دفتر میں حضرت ٹیپو سلطان کی تصویر پر پھول مالا چڑھاتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

ٹیپوسلطان جینتی منائی گئی

اس کے علاوہ شہر میں سیڈم کراس راستے پر ٹیپو سلطان چوک کے بورڈ کا افتتاح بھی کیا گیا۔

اس موقع پر ٹیپو سلطان یونائیٹڈ فرنٹ کے صدر عبدالکریم نے کہا کہ ہم ہر سال کی طرح اس سال بھی دس نومبر کو حضرت ٹیپو سلطان شہیدؒکا یوم پیدائش منا رہے ہیں اور ہمیشہ مناتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کانگریس اور جے ڈی ایس رہنماؤں کے خلاف بدعنوانی کے کیسز درج

مولانا شفیق احمد خطیب و امام مسجد آثار شریف یادگیر نے اس موقع پر کہا کہ حضرت ٹیپو سلطان شہیدؒ 1775میں بینگلور کے قریب ایک قصبہ میں پیدا ہوئے 20 سال کی عمر میں ریاست کا نظم و نسق سنبھالنے لگے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت ٹیپو سلطان نے اپنے جذبے اور جرت سے ایسی تاریخ رقم کی جو ہمیشہ قائم رہے گی۔ مولانا نے کہا کہ حضرت ٹیپو سلطان کا یہ قول کہ ''شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہوتی ہے'' قیامت تک مشعل راہ بنا رہے گا۔

اس موقع پر عبدالکریم، مولانا شفیق احمد، ڈاکٹر فیروز خان، عبدالغفار، مولانا مشتاق احمد، سراج رضوی، ایڈوکیٹ عبدالرزاق، قمرالاسلام، پرویز پٹیل کے علاوہ نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Last Updated : Nov 10, 2021, 8:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.