بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں گونڈ قبائلی سماج کا تین روزہ قومی سمیلن منعقد ہوا اس سمیلن میں ملک کی مختلف ریاستوں سے گونڈ قبائلی سماج سے تعلق رکھنے والے اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔ بیدر ضلع کے رکن اسمبلی رحیم خان نے بھی اس راجگونڈ سماج سے تعلق رکھنے والے تین روزہ قومی سمیلن میں شرکت کی۔ رکن اسمبلی کی آمد پر قبائلی راجگونڈ سماج کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔ Three day National Meeting of Rajgond Samaj in Bidar
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رکن اسمبلی رحیم خان نے کہا کہ اس سماج کے افراد سالوں سے یہاں پر مقیم ہیں۔ اکھل بھارتیہ راجگونڈ سمیلن کے موقع پر ملک کی مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے راجگونڈ قبائلی سماج سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے مل کر مجھے کافی خوشی ملی ہے۔ رکن اسمبلی نے رحیم خان نے کہا کہ آپ کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
![راج گونڈ سماج کا تین روزہ قومی سمیلن](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/16677662_thu.jpg)
![راج گونڈ سماج کا تین روزہ قومی سمیلن](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/kaur-bidar-seminar-video1-kaur10022_17102022202007_1710f_1666018207_808.jpg)