گلبرگہ کی ڈپٹی کمشنر وی وی جیوتسینا نے ایک ہدایت نامہ جاری کر کے بتایا ہے کہ مہاراشٹر، کیرلہ سمیت چند ریاستوں میں کووڈ-19 کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔
حالات کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اگر کووڈ-19 کی منفی رپورٹ نہ پیش کی گئی تو ضلع میں داخلہ نہیں دیا جائے گا۔
ضلع کے سرحدی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ جانچ کے لئے الند تعلقہ کے ہیرول کھجوری، نمبال، افضل پور دیہاتوں میں چیک پوسٹ قائم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔