ETV Bharat / state

Bidar Haj Pilgrims بیدر کے عازمین حج کا آخری قافلہ روانہ

بیدر کے حج انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام عازمین حج کو اطلاع دی جاتی ہے کہ Flight Schedule بدلنے کی وجہ سے بیدر سے حیدرآباد حج ہاؤز جانے کی ترتیب بدل دی گئی ہے۔ تمام عازمین بروز پیر اپنا Luggage صبح 8 بجے AIMES COLLEGE میں دیں۔ اور 10:30 بجے جامع مسجد بیدر میں آجائیں۔ 11 بجے تمام بسیں چوبارہ سے روانہ ہو جائیں گی۔ انشاء اللہ نماز ظہر اور دوپہر کا کھانا ظہیر آباد میں ہوگا۔ آپ تمام عازمین حج سے بتائے گئے وقت پر آنے کی گزارش کی جاتی ہے۔

author img

By

Published : Jun 21, 2023, 5:09 PM IST

بیدر کے عازمین حج کا آخری قافلہ روانہ
بیدر کے عازمین حج کا آخری قافلہ روانہ
بیدر کے عازمین حج کا آخری قافلہ روانہ

بیدر: 19 جون 2023 کو بیدر ضلع کا قافلہ بیدر ضلع کی تاریخی جامع مسجد سے 11 بجے روانہ ہوگا۔ خواتین عازمینِ حج کے لیے جامع مسجد کے صحن میں انتظام رہے گا اور مرد عازمینِ حج کے لیے جامع مسجد کے باہری حصہ میں نظم رہے گا۔ عازمین حج کے ساتھ آنے والوں سے ادباً گزارش ہے کہ وہ اپنے چھوٹے بچوں کو ساتھ نہ لائیں۔ ریاستی وزیر برائے بلدی نظم و نسق و حج اُمور جناب محمد رحیم خان عازمینِ حج کے قافلہ کو سبز پرچم دکھا کر حج ہاؤس نامپلی حیدرآباد کے لیے ہزاروں فرزندانِ توحید کی موجودگی میں نعرہ تکبیر کی فلک شگاف گونج کے ساتھ روانہ کریں گے۔ انجمن خادم الحجاج بیدر کی جانب سے عازمینِ حج کے قافلہ کی وداعی تقریب کا انعقاد عمل میں آئے گا۔

سوں میں عازمینِ حج کی رہنمائی کے لیے جناب الحاج سید صغیر احمد صدر انجمن خادم الحجاج بیدر ضلع کی نگرانی میں انجمن کے عہدیداران الحاج محمد ایاز الحق صاحب نائب صدر دوم، سید منصور احمد قادری معتمد، جناب غوث قریشی شریکِ معتمد اول، محمد عبدالمقتدر تاج شریکِ معتمد دوم، شفیق احمد کلیم خازن، الحاج محمد سلیم الدین، محمد شریف، ڈاکٹر مجاہد مسعود، شاہ نذیر الحسن قادری، محمد واجد (مبارک)، سید آصف حسین، شاہنواز، محمد سعد اُللہ، محمد اسحق جنواڑکر، محمد عبدالستار موطف انجینئر، محمد نور پاشاہ موجود رہیں گے۔ جناب سید منصور احمد قادری معتمد انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر نے بتایا کہ یہ قافلہ قلبِ شہر بیدر کے چوبارہ سے روانہ ہو کر ظہیر آباد کے جے جے فنکشن ہال میں توقف کرے گا۔ عازمینِ حج یہاں نماز ظہر اور دوپہر کے کھانے سے فارغ ہوں گے اور حیدرآباد حج ہاؤس کے لیے روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

جناب سید منصور احمد قادری نے بتایا کہ 20 جون کو پہلی فلائٹ سے بیدر ضلع کے 109عازمین حج حجِ بیت اُللہ کے لیے روانہ ہوں گے۔ 20 جون کو ہی دوسری فلائٹ سے 150 عازمینِ حج ِ بیت اُللہ کے لیے روانہ ہوں گے۔ اور 21 جون 2023 کو 22 عازمین حج تیسری فلائٹ سے حج بیت اُللہ روانہ ہو ں گے۔ واضح رہے کہ محمد رحیم خان گزشتہ 16 سال سے انجمن خادم الحجاج کے نائب صدر ہیں اور حاجیوں کی خدمت کرتے آرہے ہیں۔ انجمن خادم الحاج کی جانب سے منعقدہے ہونے والے ہر سال سلسلہ وار تربیتی پروگراموں کی آخری کڑی کے طور پر وہ حاجیوں کی تربیت کے لیے آخری تربیتی پروگرام بھی انہی کی جانب سے کروایا جاتا ہے۔ اور بیدر سے حج ہاؤس حیدرآباد تک بسوں کا انتظام بھی انہی کی جانب سے ہوتا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.