ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کی بھیما ندی میں غرقاب چار لڑکوں کو آج صبح این ڈی آر ایف کی ٹیم نے تلاش کرلیا ہے۔
یہ چار لڑکے 15 سے 16 سال کے درمیان کے بتائے گئے ہیں، یہ چاروں لڑکے عزیز کالونی اسٹیشن علاقے کے رہنے والے ہیں۔
ان چاروں لڑکوں کی شناخت ریحان، ایان، امن، عرفان کے طور پر ہوئی ہے۔
بھیما ندی سے برآمد ان چاروں لڑکوں کی لاشوں کو یادگیر ضلع کے سرکاری ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا گیا ہے۔
شہر میں ان چار لڑکوں کے غرقاب ہونے کے بعد بے چینی و اداسی کا ماحول دیکھا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ 15 دن قبل ہی شہر کے گاندھی چوک میں دو نوجوان لڑکوں کی برقی تارک کے زد میں آنے کے وجہ سے انتقال ہو گیا تھا