کرناٹک اسٹیٹ ہیلتھ اینڈ میڈیکل کانٹریکٹ ایمپلائز فورم یادگیر کے ریاستی صدر وشوا رادھے نے کہا کہ ریاستی حکومت نے چھ ماہ کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی ہمارے مطالبات کو پورا نہیں کیا ہے۔ ہم نے ریاستی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ محکمہ صحت اور میڈیکل میں کام کر رہے عارضی ملازمین کو پروموٹ کیا جائے، نوکری کی گارنٹی دی جائے، مساوی تنخواہ دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے متعلق ریاستی حکومت کو رپورٹ بھی پیش کی تھی۔
گزشتہ چھ ماہ پہلے ریاستی حکومت کو ہم نے اپنے مطالبات رکھے تھے مگر اتنا عرصہ ہونے کے باوجود بھی ہمارے مطالبات پر حکومت غور نہیں کر رہی ہے اور نہ ہی اس پر بات کرنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت رپورٹ پیش کیے ہوئے چھ ماہ ہو گئے ہیں، مگر ریاستی حکومت کے پاس سے ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اور میڈیکل شعبے میں کام کرنے والے عارضی ملازمین کے مطالبات کو پورا نہیں کرتی ہے تو ہم یونین کی جانب سے محکمہ صحت کے تمام عارضی ملازمین کے مطالبات کے لئے ہڑتال کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت میں کام کرنے والے ملازمین سے متعلق ہم نے ریاست کے وزیر اعلیٰ یڈی یورپا کو خط بھی لکھا ہے کہ محکمہ صحت اور میڈیکل شعبہ میں کام کر رہے ہیں۔ ان عارضی ملازمین سے متعلق بات کریں مگر ابھی تک حکومت کی جانب سے اس کا بھی جواب نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر ریاستی حکومت ہماری یونین کے ذمہ داران سے بات نہیں کرتی ہے تو ہم ہڑتال کریں گے۔