ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں ضلع کمشنر آفس کے سامنے تلوار سماج کے لیے ایس ٹی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تلوار پریوار سمیتی تنظیم کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
اس موقع پر تلوار پریوار تنظیم کے رکن دیگامبر نے کہا کہ 'مرکزی حکومت کی جانب سے انھیں چار مہینے پہلے ایس ٹی سرٹیفکیٹ جاری کرنے اعلان کیا تھا، ریاستی کرناٹک حکومت نے تلوار پریوار کو ایس ٹی سرٹیفکیٹ جاری بھی کیا تھا، لیکن اچانک اس بند کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس بند کرنے کی دلیل یہ دی جارہی ہے کہ ان کے پاس تلوار پریوار کی کوئی تاریخ نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سماج کو یہ لقب حیدر آباد نظام حکومت نے دیا تھا، اس وقت یہ طبقہ تلوار سماج کے نام سے جانا جاتا ہے۔
اس لیے تلوار سماج نے ایس ٹی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا مطالبہ ریاستی حکومت سے کیا۔