گلبرگہ: ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں شیخ دکن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی تاج بابا ہیلتھ اینڈ مفت میڈیسن میگا کیمپ کا انعقاد شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی المعروف سراج بابا سجادہ نشین بارگاہ شیخ دکن کی زیر نگرانی میں درگاہ شیخ روضہ جینئس اسکول میدان میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل ریاستی میڈیکل ایجوکیشن وزیر نے میگا ہیلتھ کمیپ کا افتتاح کیا۔
اس موقعے پر انہیں نے کہا کہ اس طرح کے ہیلتھ کمیپ کے ذریعے غریب مزدور مریضوں کو اپنا علاج کروانے کے لئے سہولت فراہم ہوگی۔ شیخ دکن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تاج بابا ہیلتھ اینڈ مفت میڈیسن میگا کیمپ میں کثیر تعداد میں عوام شرکت کرکے اپنا چیک اپ کرا رہے ہیں۔ قابل تعریف ہے کہ اتنا بڑا ہیلتھ کمیپ منعقد کیاگیا ہے۔ جس میں پانچ ہزار افراد اس کیمپ میں آئے ہوئے ہیں۔ یہ ایک بڑی طبی خدمات ہے۔ جس کی انھوں نے ستائش کی۔ جن مریضوں کو آپریشن کی ضرورت ہے ان افراد کی سرجری کرانے کی سہولت فراہم کرائی گئی ہے۔
غور طلب ہو کہ اس کیمپ میں گلبرگہ شہر کے معروف 9 سے بھی زائد اسپتالوں کے ڈاکٹرس اور انکے اسٹاف نے مل کر اپنی طبی خدمات کو انجام دیا، ان میں سن رائز گلوبل ہاسپٹل، ایچ سی جی اسپتال، ہرسوری نیور اینڈ اسپاین کلینک، البدر ڈینڈل اسپتال، گورنمنٹ یونانی اسپتال، مداسوپر اسپٹالٹی اسپتال، درشتٹی اسپتال، جمس اسپتال، بسویشوار اسپتال۔
یہ بھی پڑھیں:
- پیوپل ویلفیئر اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ حیدرآباد کا گلبرگہ میں جلسۂ تقسیم اسکالرشپ
- ریاستی وقف بورڈ کے چیئرمین انور پاشاہ کا گلبرگہ دورہ
اس موقعے پر الم پربو پاٹل رکن اسمبلی گلبرگہ ساؤتھ اور مختلف بارگاہوں کے سجادگان، سیاسی سماجی ملی مذہبی لیڈران نے شرکت کی۔ اس کیمپ میں جیمس اسپتال، ایچ سی جی، سن ریس اسپتال کے ڈاکٹرس نے مریضوں کا چیک اپ کیا۔ اس دوران مریضوں میں مفت میڈیسن تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈوکیٹ وباج بابا نے تمام مہمانان اور ڈاکٹرز، اسٹاپ اور اس کیمپ کو کامیاب کرنے میں خدمت انجام دینے والے اسکول کے ٹیچرز، اسٹوڈینٹ اور نوجوانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔