ETV Bharat / state

Loss of Crops In Bidar: بارش سے فصلوں کے نقصان کا منظم طریقے سے سروے کریں

author img

By

Published : Mar 21, 2023, 5:27 PM IST

رکن پارلیمنٹ کیمیکل وکھاد کے وزیر اور ضلع ترقیاتی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین بھگونت کھوبا نے کہا ہے کہ ضلع بیدر واطراف میں غیر موسمی بارش سے تباہ ہونے والی فصلوں کا مناسب طریقے سے سروے کیا جانا چاہیے۔

Loss of Crops In Bidar
Loss of Crops In Bidar

بیدر: رکن پارلیمنٹ کیمیکل اور کھاد کے وزیر اور ضلع ترقیاتی رابطہ اور نگران کمیٹی کے چیئرمین بھگونت کھوبا نے کہا ہے کہ بارش سے تباہ ہونے والی زرعی اور باغبانی فصلوں کا سروے مناسب طریقے سے کیا جانا چاہیے۔ بیدر رکن پارلیمنٹ وکیمیکل اور کھاد کے وزیر اور ضلع ترقیاتی رابطہ اور نگرانی کمیٹی کے چیئرمین بھگونت کھوبا نے کہا ہے کہ بارش سے تباہ ہونے والی زرعی اور باغبانی فصلوں کا سروے مناسب طریقے سے کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے یہ شہر کے ضلع پنچایت آفس ہال میں منعقد ضلع ترقیاتی رابطہ اور نگرانی (دیشا) کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ بیدر ضلع کے تمام افسران ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں۔ افسران سائٹ کا معائنہ کیے بغیر کام کے معیار کا فیصلہ نہ کریں، اگر ایسا ہے تو متعلقہ اہلکاروں کو عہدے سے ہٹا دیں۔

بتایا گیا ہے کہ تین دنوں میں ہونے والی بارشوں سے تباہ شدہ فصلوں کے بارے میں ابتدائی سروے کیا گیا، جس میں پتہ چلا کہ تعلقہ بیدر اور ہمنا آباد کے مختلف دیہاتوں میں کافی نقصان ہوا ہے۔ آنے والے دنوں میں بیدر میں مزید سروے کرائے جائیں گے۔ انہوں نے تباہ شدہ فصلوں کا سروے کو منظم طریقے سے کرانے کا مشورہ دیا۔ مرکزی وزیر نے جنہوں نے ان عہدیداروں کو نوٹس جاری کیا جنہوں نے آخری دیشا میٹنگ میں شرکت نہیں کی تھی اور انہیں کوئی جواب نہیں ملا تھا۔ ضلع پنچایت کے ایگزیکٹیو افسر کو ان غیر حاضر عہدے داران کے خلاف نوٹس جاری کرنے کی ہدایت دی۔

یہ بھی پڑھیں:

اس موقع پر انہوں نے محکمۂ باغبانی، محکمۂ صحت، محکمۂ تعمیرات عامہ، محکمۂ تعلیم اور JASCOM سمیت مختلف محکموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں اس موقع پر قانون ساز کونسل کے رکن اروند کمار ارالی نے کہا کہ عہدیدار عوام کو مناسب طریقے سے جواب نہیں دے رہے ہیں اور وہ صرف خط بھیج کر اور ہاتھ دھو کر تمام شکایات کا جواب دے رہے ہیں۔ اس موقع پر بیدر شمال کے رکن اسمبلی رحیم خان، ضلع ڈپٹی کمشنر گویندر ریڈی، ضلع پنچایت ایگزیکٹیو افسر شلپا ایم، دیشا کمیٹی کے رکن شیوایا سوامی، مختلف محکموں کے ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.