بیدر: جنتادل سیکولر پارٹی کے بیدر شمال کے امیدوار سوریہ کانت ناگاماراپلی نے بیدر بلدی حلقہ ایک اور دو میں انتخابی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے دکانوں اور مکانوں میں عام لوگوں سے ملتے ہوئے جنتادل سیکولر پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ سوریہ کانت نے جنتادل سیکولر پارٹی کی جانب سے عوامی و فلاحی کاموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جنتادل سیکولر پارٹی عام لوگوں اور کسانوں کی پارٹی ہے۔ اس پارٹی کو کامیاب بنانے کے لیے اور اپنے مسائل کو حل کرنے کے لیے جنتادل سیکولر پارٹی کا ساتھ دیں اور مجھے کامیاب بنائیں۔
اس موقع پر سوریہ کانت بلدی حلقہ دو میں معروف حضرت آستانہ جمال بہار حاضری دی اس موقع پر جنتادل سیکولر پارٹی کے سینئر لیڈر نبی قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سوریہ کانت ناگامارپلی ایک سیکولر لیڈر ہیں۔ انہوں نے بی جے پی چھوڑ کر جنتادل سیکولر پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور جنتادل سیکولر پارٹی نے انہیں بیدر شمال سے امیدوار بنایا ہے۔ انہوں نے آج بلدی حلقہ ایک اور دو میں انتخابی دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی اور آستانہ حضرت جمال بہار پر حاضری دی۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سوریہ کانت ناگاماراپلی بے باک اور عوامی قائد ہیں اور یہ شخص ہمارے بیچ میں رہنے والی شخصیت ہیں۔ ہم ان سے ہر کام لے سکتے ہیں۔ نبی قریشی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے جنتادل سیکولر پارٹی کے حق میں ووٹ کرنے اور سوریہ کانت ناگامارپلی کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کرناٹک میں جنتادل سیکولر پارٹی اقتدار میں آئے گی اور کماراسوامی وزیر اعلیٰ بنیں گے اور سوریہ کانت ناگامارپلی ریاستی وزیر بنائے جائیں گے۔ اس موقع پر سید مبشر علی کے علاوہ جنتادل سیکولر پارٹی کے کئی اہم قائدین کے علاوہ کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔