بیدر: کرناٹک وزڈم کالج بیدر کے چیئرمین محمد آصف الدین نے 2022 وزڈم کالج کی کارکردگی بتاتے ہوئے کہا کہ امسال توقع سے زیادہ نییٹ کا رزلٹ آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 40 طلباء میں سے دس طلباء ایم بی بی ایس فری میڈیکل سیٹ کے لئے اہل ہیں اور چھ طلبہ ایسے ہیں جن کو فری سیٹ میڈیکل کے کسی بھی شعبے میں مل سکتی ہے۔ باقی کے طلبہ بھی میڈیکل سیٹ کے اہل ہیں۔ Wisdom College Bidar Students Excelled in NEET
مہک فاطمہ 553، نورین فاطمہ 523، محمد سمیع 519 نشانات حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو طلبہ خواجہ معین الدین قریشی 495، اور آصف قریشی 490 نشانات حاصل کیے ہیں یہ دونوں طلبہ کو بھی فری میڈیکل سیٹ ملنے کی امید ہے۔ Muslim Students Best Performance in NEET
کلیان کرناٹک رولر ڈویلپمنٹ بورڈ کے تحت مزید اسٹوڈنٹس کو میڈیکل سیٹ حاصل ہوگی۔ آصف الدین نے بتایا کہ ہمارا مقصد کوالٹی تعلیم دینا ہے نہ کہ بھیڑ کو جمع کرنا، وزڈم نے نییٹ میں بچوں کی صلاحیتوں کے اعتبار سے ان پر سخت محنت کی ہے جن بچوں کی تعلیمی صلاحیت کم ہے۔ ان بچوں پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے ان پر رات دن محنت کی ہے جس کی وجہ آج بہترین نتائج آئے ہیں۔' میں ان تمام کامیاب طلباء کو مبارکباد پیش کرتا ہوں'
یہ بھی پڑھیں: Madarsa Students Crack NEET: حفاظ کرام کی بڑی تعداد نیٹ میں کامیاب