احتجاج میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر طلبا تنظیم کے سیکریٹری سندھو نے کہا کہ موجودہ دور میں حق اور انصاف کے لیے آواز اٹھانا جمہوریت کے خلاف تصور کیا جارہا ہے اور حقیقت یہ ہے کہ جمہوریت نے ہی حق اور انصاف کے لیے آواز اٹھانے کا حق دیا ہے.
انہوں نے کہا کہ جامعہ ملیہ یونیورسٹی کے طلباء پر کی گئی بربریت کی مذمت کی جانی چاہئے۔ انہوں نے خاطی پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔
احتجاجی پروگرام میں طلبا کے تنظیم کے صدر کے علاوہ طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔