جنتادل سیکولر پارٹی ریاست کرناٹک کی ایک واحد آزاد پارٹی ہے۔
گلبرگہ شہر کی جنتا دل سیکولر پارٹی کے سینئر رہنما ناصر حسین استاد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جنتادل سیکولر پارٹی کے سابقہ وزیر اعلی کمار سوامی اور دیوے گوڈا نے کرناٹک میں گئوکشی بل کو کونسل میں پاس ہونے نہیں دیا۔
وزیر اعلی بی ایس یدیورپا حکومت نے مجبور ہو کر آرڈیننس کے ذریعہ اس بلس کو پاس کیا ہے۔کانگریس پارٹی جنتا دل سیکولر کے تعلق سے بلا وجہ عوام کو گمراہ کر رہی ہے کہ جنتادل سیکولر کرناٹک بی جے پی حکومت کی حمایت کر رہی ہے۔
جنتادل سیکولر کسی پارٹی کے حمایت میں نہیں ہے۔جنتا دل سیکولر پارٹی نے ہمیشہ سیکولر نظریات رکھے ہیں۔
اس پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کی ترقی حقوق کے لیے اپنی آواز بلند کی ہے۔جنتادل سیکولر کی فکر سیکولر نظریات کی حامل ہے۔
اس پارٹی نے ریاست میں کئی وزرائے اعلی اور ملک کے وزیر اعظم بھی بن کر ملک اور ریاست کے ہر طبقے کے لیے ترقی کے لئے کام کی ہے۔
سابق وزیر اعلی کمارا سوامی اور دیوے گوڈا ایک سیکولر نظریات کے لیڈر ہیں۔
جنتادل سیکولر پارٹی سے اقلیتی طبقے لوگ بڑی تعداد میں منسلک ہوئے ہیں۔ اس لئے اقلیتوں کو گمراہ کر نے کے لیے بلاوجہ جنتادل سیکولر پارٹی کے خلاف عوام کو گمراہ کر نے کی کوشش کی جارہی ہے۔