ETV Bharat / state

Karnataka Election 2023 بیدر میں ووٹنگ فیصد بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے

author img

By

Published : Apr 12, 2023, 5:02 PM IST

مرکزی الیکشن کمیشن فکرمند ہے کہ بھارت میں ووٹنگ فیصد کم ہورہا ہے، جسے بڑھانے کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے کئی نئی اسکیموں کو نافذ کیا جا رہا ہے۔

ووٹ ڈالنے میں غفلت نہ برتیں
ووٹ ڈالنے میں غفلت نہ برتیں

بیدر: پچھلی بار ووٹنگ فیصد کم رہا جس کی وجہ کچھ لوگوں کی لاپرواہی اور بڑھاپے سمیت دیگر مسائل تھے۔ ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور نوڈل آفیسر بیدر شلپا ایم نے کہا کہ ہر کسی کو اس بار ووٹنگ سے لاپرواہ نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے بیدر تعلقہ کے املا پورہ اور چٹا گرام میں ووٹنگ بیداری ابھیان پروگرام کے آغاز پر یہ بات کہی۔ مرکزی الیکشن کمیشن ووٹنگ فیصد بڑھانے کے لیے کئی نئی اسکیموں کو نافذ کر رہا ہے۔ اس بار پولنگ اسٹیشن حکام نے 80 سال سے زائد عمر کے افراد کے گھر جا کر ووٹ ڈالنے کا منصوبہ نافذ کیا ہے۔ الیکشن کمشنر نے بزرگ شہریوں کے لیے یہ سہولت پہلی بار رکھی ہے۔

بیدر میں ووٹنگ فیصد بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے

اسی موقع پر انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ انتخابات کے لیے بنائے گئے پولنگ بوتھس میں دیگر بنیادی سہولیات جیسے ریمپ، بیت الخلاء، پینے کے پانی کا نظام، بجلی کنکشن کو یقینی بنایا جائے۔ اگر ان پولنگ بوتھس میں کوئی کمی ہے تو جلد از جلد اس کمی کو دور کیا جائے۔ ریاستی سطح کے الیکشن کے ماسٹر ٹرینر ڈاکٹر گوتم ارالی نے کہا کہ املا پور اور چٹا گاؤں میں گزشتہ انتخابات میں کل رجسٹرڈ ووٹروں میں سے صرف 55 فیصد نے ووٹ ڈالا۔ ووٹنگ فیصد میں کمی کی وجہ غفلت تھی عوام میں خاص کر ووٹ اور اس کی اہمیت سے متعلق لوگوں میں معلومات فراہم کرنا نہایت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے متعلقہ ذمہ داران سے کہا کہ اس بار کوئی غفلت نہ ہو اس بار ان علاقوں میں ووٹنگ فیصد میں اضافہ ہونا چاہیے اور اس کے لیے پہل کرنا چاہیے۔ اس موقع پر ضلع پنچایت پلاننگ ڈائرکٹر جگن ناتھ مورتی، تعلقہ پنچایت ایگزیکٹیو آفیسر مانیکاراؤ پاٹل، اسسٹنٹ ڈائرکٹر لکشمی بیرادار، چٹا گرام پنچایت ڈیولپمنٹ آفیسر سنگا ریڈی، املا پور گرام پنچایت ڈیولپمنٹ آفیسر شنکر راؤ، بیدر تعلقہ پنچایت عملہ سنیتا ریڈی، رمیش اور دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.