ETV Bharat / state

State Minister Prabhu Chauhan ریاستی وزیرپربھو چوہان نے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا - وزیر حیوانات و رکن اسمبلی اوراد پربھو چوہان

ریاستی وزیرحیوانات ورکن اسمبلی اوراد پربھو چوہان نے اوراد اسمبلی حلقہ کے مختلف دیہاتوں کا اچانک دورہ کیا اورمختلف ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔

ریاستی وزیرپربھو چوہان نے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا

author img

By

Published : Mar 6, 2023, 10:44 AM IST

بیدر : ریاستی وزیر حیوانات و رکن اسمبلی اوراد پربھو چوہان نے اوراد اسمبلی حلقہ کے مختلف دیہاتوں کا اچانک دورہ کیا اور مختلف ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر نے متعلقہ افسران سے کام سے متعلق فون پر رابطہ کیا اور مقررہ مدت میں کام مکمل کرنے اور معیاری کام کرنے کی ہدایت دی۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ اسمبلی حلقہ اوراد کی ترقی میرا خواب ہے، میں اس حلقے میں زیادہ سے زیادہ کام کرنا چاہتا ہوں۔ ریاستی حکومت نے بھی اوراد تعلقہ کی ترقی کے لیے ہمیشہ مدد کی ہے۔ جس کے لیے میں ریاستی وزیر اعلی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اس موقع پر انہوں نے اوراد تعلقہ کہ مختلف دیہاتوں کے مصیبت زدہ خاندانوں کی امداد کی جس میں محمد حاجی کے افراد خاندان شامل ہے ، جن کا بیماری کے باعث انتقال ہو گیا تھا۔ اور بھی ضرورت مندوں کے گھر جا کر ریاستی وزیر نے لواحقین کو تسلی دی اہل خانہ کے مسائل سے واقفیت حاصل کی اور ذاتی امداد فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ میں آپ کی مدد کے لیے ہمیشہ تیار ہوں۔ کوئی بھی مسئلہ ہو بلا جھجک مجھ سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:SDPI Releases 2nd List of Candidates کرناٹک اسبلی انتخابات کیلئے ایس ڈی پی آئی نے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی

اس موقع پر انہوں نے پریشان حال لوگوں کو یقین دلایا کہ سرکاری اسکیموں کے تحت ضروری سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر بی جے پی پاٹی کے کارکنان شیواجی پاٹل ،انیل برادر، پرتیک چوہان، امیت راٹھوڈا، سچن راٹھوڈا، دھنجے راٹھوڈا، بنٹی رامپورے، شیوانند، شیوکمار ، ناگیش ، راجکمار ، اور دیگر قائدین اس موقع پر موجود تھے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.