ETV Bharat / state

Sports Competitions in Bidar بیدر میں ریاستی سرکاری ملازمین کے کھیلوں کے مقابلے

author img

By

Published : Jan 12, 2023, 5:39 PM IST

بیدر میں ریاستی سرکاری ملازمین کے کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے۔ جس میں بڑی تعدادا میں ملازمین نے اسپورٹس ایونٹ میں حصہ لیا۔ Sports Competitions of State Civil Servants in Bidar

بیدر میں ریاستی سرکاری ملازمین کے کھیلوں کے مقابلے

بیدر: ریاست کرناٹک کے بیدر میں سرکاری ملازمین کے کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے۔ بیدر نارتھ کے رکن اسمبلی رحیم خان نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی زندگی کے دباؤ کے باوجود ملازمین نے اسپورٹس ایونٹ میں حصہ لیا اور بیدر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کو ہر طرح کا ضروری تعاون دینے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے شہر کے ضلع نہرو اسٹیڈیم میں بیدر ضلع انتظامیہ، ضلع پنچایت، یوتھ امپاورمنٹ اینڈ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ بیدر اور کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن بیدر کے زیر اہتمام بیدر ضلع سطح کے ریاستی سرکاری ملازمین کے کھیلوں کے اجلاس اور ثقافتی مقابلوں کا افتتاح کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

ریاستی سرکاری ملازمین کے کھیلوں کے مقابلے میں حلف لیتے ہوئے

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں منعقد بیدر اتسو تمام عوامی نمائندوں، ضلعی انتظامیہ اور عوام کے تعاون سے کامیاب رہا۔ اس موقع پر قانون ساز کونسل کے رکن رگھوناتھ راؤ ملکاپورے نے کہا کہ ضلع میں ترقی ضلع انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کے تعاون سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تقریباً 10 سال تک ریاستی حکومت کے ملازم کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں اور میں ایک سرکاری ملازم کی زندگی کے نشیب و فراز سے بھی اچھی طرح واقف ہوں۔ ضلع بیدر ڈپٹی کمشنر گووندا ریڈی نے کہا کہ اس طرح کے اسپورٹس ایونٹس کے انعقاد سے ملازمین کی جسمانی فٹنس میں اضافہ اور دیگر ملازمین کے ساتھ دوستی بڑھانے میں مدد ملے گی۔

اس سال مارچ میں ریاستی سطح کے سرکاری ملازمین کی اسپورٹس میٹ منعقد ہوں گی اور جاری اسپورٹس میٹ کے فاتحین ریاستی سطح کے اسپورٹس میٹ میں بھی حصہ لیں گے۔ اس لیے انہوں نے ہر ایک سے اپیل کی کہ وہ کھیلوں کے ایونٹ میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کریں اور زیادہ سے زیادہ ایوارڈ حاصل کرکے اور فاتح بن کر ضلع بیدر کی شہرت میں اضافہ کریں۔ ریاستی سرکاری ملازمین کی اسوسی ایشن کے ریاستی نائب صدر اور ضلع صدر راجندر کمار نے تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس بار کھیلوں کے مقابلے میں پچھلی بار سے زیادہ ملازمین نے حصہ لیا یہ خوشی کی بات ہے انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں شفافیت برقرار رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ بیدر گورنمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کو کھیلوں کے میدان میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے اور کہا کہ تمام کھلاڑی آئندہ ریاستی سطح کے کھیلوں میں مزید تمغے جیتنے کی مخلصانہ کوشش کریں۔ بیدر اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیرمین بابو والی، ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شلپا ایم، ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ دیکا کشورا بابو، ریاستی سرکاری ملازمین کی اسوسی ایشن کے تمام عہدیداران، بیدر ضلع کے مختلف تعلقہ جات کے کھلاڑیوں اور سرکاری ملازمین اور عملہ نے شرکت کی۔ کھیلوں کے آغاز سے قبل کھلاڑیوں کی جانب سے جلوس نکالا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.