کرناٹک میں کانسٹیبل لیول کی تقریباً 22 ہزار بحالی ہونی ہیں، اس ضمن میں کہ اقلیتی طبقات سے تعلق رکھنے والے طلباء بھی اس میں حصہ لیں، ریاست کے شیموگہ شہر کی مقامی تنظیم 'سیٹیزنس یونائٹیڈ موومنٹ' آگے آئی ہے اور ایک 15 روزہ وسیع ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے، جس میں ریاست بھر کے مختلف اضلاع سے طلباء شرکت کر رہے ہیں۔
اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے 'سیٹیزنس یونائٹیڈ موومنٹ' کے رکن مدثر احمد نے بتایا کہ پولیس ٹریننگ کی یہ تربیت تمامی طلباء کے لئے مفت ہے اور رہائش کے علاوہ کھانے کا بھی نظم کیا گیا یے۔
انہوں نے بتایا محکمہ پولیس میں بھرتی کے سلسلے میں یہاں آئے سبھی امیدواروں کو ان کے فارم بھرنے سے لے کر ان کی فیزیکل ٹریننگ، لائبریری کے علاوہ کوچنگ کا بھی اہتمام کیا یے۔
یہ بھی پڑھیں: تلوار سماج نے ایس ٹی سرٹیفکیٹ کا مطالبہ کیا
اکثر ہم دیکھتے ہیں کہ مسلمانوں میں خاص طور پر محکمہ پولیس میں نمائندگی بہت کم ہے اور اس محکمہ میں جانا بہت ضروری ہے کہ یہ نہ صرف کیریئر بلکہ ملک و ملت کی خدمت کا بہترین ذریعہ ہے۔'