ریاست کرناٹک کے شہر دھارواڈ کے معروف بچوں کے ڈاکٹر راجندر دیش پانڈے نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ گذشتہ 40 برسوں سے اپنے ہی ایک نجی کلینک میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
انھوں نے ایم بی بی ایس ختم کرنے کے بعد اپنے ہی ایک نجی مکان میں بچوں کے علاج کے لیے چھوٹے سے کلینک سے اس کی شروعات کی تھی۔ آج یہ ایک بڑے پیمانے پر بچوں کے علاج کے لیے اپنا ہی خود کا ہسپتال بنا لیے ہیں۔
'ڈینگو سے ڈرنے کی نہیں، احتیاط برتنے کی ضرورت ہے'
ضلع دھارواڑ میں سبھی لوگ ان کو بچوں کے ڈاکٹر سے جانتے ہیں۔ ڈاکٹر راجندر دیش پانڈے کے پاس دور دراز سے لوگ علاج کے لیے آتے ہیں۔ اس ہسپتال میں بچوں کے علاج کے لیے ہر طرح کی سہولیات موجود ہیں۔ اس ہسپتال کی خصوصیات یہ ہے کہ اس ہسپتال کے زمینی منزل میں بچوں کے کھیلنے کے لیے پارک اور ہسپتال کے وارڈوں میں کھلونے رکھے گئے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر مریضوں کو اپنا بچہ یا بھائی سمجھ کر علاج کریں۔ خاص کرکے بچوں کو کھلاتے ہوئے علاج کریں۔ انھوں نے کئی ممالک کا دورہ کرکے اس ہسپتال کو تعمیر کرایا ہے۔
انھوں نے بچوں کے والدین سے درخواست کی ہے کہ بچوں کی صحت و تندرستی کے لیے بچوں کو باہر کی چیزیں جیسے کہ نوڈلس اور فاسٹ فوڈزچیزیں کھلانے کی عادت نا ڈالیں۔ بچوں کو اپنے مکان میں روٹی چاول سبزی انڈے جیسے کھانے کی عادت ڈالیں اور خاص کر بچے کو ماں کا دودھ چھ ماہ تک پیلانا چاہیے۔ جب بچہ ایک سال کا ہو تا ہے تب اسکو سب کھلانے کی عادت ڈالنا چاہیے۔