بیدر:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح کرناٹک میں بھی کووڈ کی نئی اقسام سے نمٹنے کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ بیدر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ماتحت ہسپتال کی پرانی بلڈنگ میں مرد اورخواتین کے کووڈ علاج کے لئے پانچ پانچ بتستروں پر مشتمل خصوصی وارڈز بنائے گئے ہیں۔اس وارڈز میں آکسیجن، وینٹی لیٹرز سمیت دیگر سہولیات مہیا کرانے کی کوشش کی گئی ہے۔
بیدر ضلع کی سرحد ایک طرف مہاراشٹرا اور دوسری طرف تلنگانہ سے ملتی ہے۔ خاص طور پر ایسے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جو باقاعدگی سے پڑوسی شہروں حیدرآباد، کولہاپور، سولاپور، پونے، ممبئی میں کاروباری، تعلیم اور دیگر مقاصد کے لیے جاتے ہیں۔
بریمس ہسپتال کے ڈسٹرکٹ سرجن مہیش برادر نے بتایا کہ اگر کھانسی، نزلہ اور بخار میں مبتلا اسپتال آتے ہیں تو انہیں لازمی طور پر کووڈ ٹیسٹ کرانا چاہیے۔طبی جانچ کی مدد سے اس بیماری پر جلد قابو پایا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹروں کی عوام سے کووڈ سے بچنے کے لیے احتیاطی اقدامات کرنے کی اپیل
انہوں نے کہاکہ کھانسی، نزلہ، دمہ،زکام ، بخار میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔طبعیت بگڑنے پر لوگوں کو فورا طبی جانچ کرانی چاہئے۔وائرس کی جلد تشخص سے اس پر جلد قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔