انتظامیہ کمیٹی قدیم عید گاہ کے زیر اہتمام ضلع یادگیر میں ماہ صیام میں سحر اور افطار کے اوقات میں برقی بندنا کیا جائے مساجد کے پاس ٹرافک مسائل پر انتظامات مسلم علاقوں میں صفائی کے انتظامات رات دیر گئے تک کاروبار کھلے رکھے جانے کی اجازت اور روزانہ پینے کے پانی کی سربراہی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے متعلقہ عہدے داران کمشنر بلدیہ یادگیر رمیش کو ایک تحریری یادداشت پیش کی گئی ۔
اس موقع پر عیدگاہ کمیٹی کے صدر منصور احمد افغان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں خصوصی انتظامات کے لئے آج عیدگاہ کمیٹی کے جانب سے کمشنر محکمہ بلدیہ سے نمائندگی کی گئی جس میں غلام جیلانی افغان چیئرمین وقف مشاورتی کمیٹی یادگیر عنایت الرحمن سابقہ کونسلر محمد سردار وہ دیگر ذمہ داران نے آج محکمہ بلدیہ کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات کی اور ماہ صیام میں شہر کے تمام مساجد کے اطراف صفائی اور بجلی کا اہتمام اور ساتھ ہی ساتھ روزانہ پانی کی سربراہی جیسے مطالبات کو لے کر ایک یادداشت پیش کی گئی ۔ کمشنر بلدیہ نے تمام تر مطالبات کو بغور سننے کے بعد ہر ممکن تعاون کرنے کا وعدہ کیا۔
کمشنر محکمہ بلدیہ رمیش نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے عیدگاہ کمیٹی یادگیر کی جانب سے دی گئی یاداشت میں کیے گئے مطالبات کو ہرممکن پورا کرنے کی بات کہی ۔ اس موقع پر کمیٹی کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔