ETV Bharat / state

Protest Against Nuh Violence ملک بھر میں نفرتی جرائم و تشدد پارلیمانی انتخابات کی تیاری کا حصہ: سماجی کارکنان - احتجاج میں سماجی کارکنان

بنگلور میں منعقدہ ایک احتجاج میں سماجی کارکنان نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتوں کی جانب سے گذشتہ برسوں میں بوئے گئے نفرت کے بیج اب پھل دے رہے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر جم کر تنقید کی۔

ملک بھر میں نفرتی جرائم و تشدد پارلیمانی انتخابات کی تیاری: سماجی کارکنان

author img

By

Published : Aug 21, 2023, 1:03 PM IST

ملک بھر میں نفرتی جرائم و تشدد پارلیمانی انتخابات کی تیاری: سماجی کارکنان

بنگلورو: ریاست کرناٹک کے دارالکحومت بنگلورو میں منعقدہ ایک احتجاج میں سماجی کارکنان نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتوں کی جانب سے گذشتہ برسوں میں بوئے گئے نفرت کے بیج اب پھل دے رہے ہیں، جس کے نتیجے میں ملک میں ہر طرف خونریزی کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ اس سے ملک میں جمہوریت کمزور پڑتی جا رہی ہے۔ سماجی کارکنان نے کہا کہ جیپور-ممبئی ایکسپریس ٹرین حملہ، منیپور تشدد اور ہریانہ تشدد اسٹیٹ کی جانب سے اسپونسور کئے گئے ہیں تاکہ مسلمانوں کو حد درجہ ڈرایا جائے، انہیں خوف و ہراس میں مبتلا کیا جائے تاکہ فرقہ پرست طاقتیں اپنی سیاسی روٹیاں سینک سکیں۔ سبھی کو اس سلسلے میں کھل کر بات کرنے کی ضرورت ہے۔

حکومت کرناٹک کے سابق ریاستی پبلک پراسیکیوٹر ایڈووکیٹ ببرجنگ وینکاٹیش نے کہا کہ ملک بھر میں دنگائیوں کی جانب سے مسلمانوں پر ظلم و زیادتی کے ذریعے ان میں حد درجہ خوف پیدا کیا جارہا ہے تاکہ وہ ڈر میں مبتلا ہوکر ووٹ دیں۔اقلیتی طبقے کو کسی بھی قیمت پر ڈرا کر رکھا نہیں جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Criminal Law Reforms مرکزی حکومت نے انگریزوں کے فوجداری قوانین کو تبدیل کرنے کے لیے لوک سبھا میں تین بل پیش کئے

ان سماجی کارکنان نے عوام سے اپیل کی کہ سبھی متحد رہکر ایک دوسرے کی مدد کو پہونچیں َور حالات کا سامنا کریں، تاکہ پر امن سماج کو قائم کیا جا سکے۔آنے والے دنوں میں ملک میں امن و امان کے لئے جلسہ و جلوس کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.