ETV Bharat / state

Lata Mangeshkar 1st Anniversary: بیدر میں لتا منگیشکر کی پہلی برسی پر تقریب کا اہتمام - بیدر ضلع میں لتا منگیشکر کی پہلی برسی

بیدر ضلع میں لتا منگیشکر کی پہلی برسی کے موقعے پر منعقد کی تقریب کے دوران لت منشیگر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ’’ثقافتی پروگرامز سے انسان کو ذہنی و قلبی سکون حاصل ہوتا ہے۔‘‘ Singer Lata Mangeshkar 1st Death Anniversary

Singer Lata Mangeshkar 1st Death Anniversary

author img

By

Published : Feb 13, 2023, 3:53 PM IST

بیدر: ملک کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کی پہلی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بیدر میں ایک پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس پروگرام میں بیدر شہر کے موسیقی اور گلوکاری سے تعلق رکھنے والے احباب نے شرکت کی۔ تقریب میں پر بی جے پی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ریاستی رکن سوریہ کانت ناگامارپلی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج کی مشینی زندگی میں دن میں ایک گھنٹہ ثقافتی سرگرمیوں کے لیے ضرور مختص کرنا چاہیے۔ لتا منگیشکر کے گانے سن کر دماغ کو سکون اور دل کو خوشی محسوس ہوتی ہے۔‘‘

بی جے پی کی ریاستی ورکنگ کمیٹی کے رکن سوریہ کانت ناگمار پلی نے مزید کہا کہ ’’بھارت رتن آنجہانی لتا منگیشکر کے گانے سننے سے دل خوش ہوتا ہے جس سے جسم کے اعصاب میں خون کی گردش پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔‘‘ بیدر شہر کی گرو نانک کالونی کے وشنوی کنونشن ہال میں سنگیت کالا منڈل پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جئے ہند سینئر سٹیزنز اسوسی ایشن بیدر نے لتا منگیشکر کی پہلی برسی کے موقع پر منعقد کی گئی تقریب کے موقع پر کہا: ’’لتا منگیشکر کی آواز کو دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے۔ دعا ہے کہ بیدر شیوانی شیو داس سوامی اور روشن رمیش کولار کی نوجوان ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کو قومی سطح پر پہچان ملے۔‘‘

ایک مقامی گلوکارہ شیوانی کو ممبئی میں ہونے والے ایک فنکشن میں کمار سانو کے ساتھ گانے کے لیے مدعو کیے جانے پر انہوں نے کہا: ’’ یہ پورے علاقے کے لئے فخر کی بات ہے۔‘‘ انہوں نے شیوانی کے ممبئی آنے اور جانے کے اخراجات برداشت کیے جانے کا بھی اعلان کیا۔ سنگیت کالا منڈل کے صدر راجندر سنگھ پوار نے تمام مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے تقریب میں شرکت پر ان کا خیر مقدم کیا۔

مزید پڑھیں: Pays Tribute to Lata Mangeshkar: لیف فنکار کا لتا منگیشکر کو خراج عقیدت

جئے ہند سینئر سٹیزن اسوسی ایشن بیدر کے سیکریٹری ویربھدرپا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’گلوکاری ایک فن ہے اور اس فن کے ماہرین آج دنیا بھر میں مشہور و معروف ہیں، مستند گائیکی کے لیے سنگیت کو سیکھنا ضروری ہے۔‘‘ اس موقع پر عابد علی خان، شیوانی - شیوداس سوامی نے اپنی پر کشش گلوکاری سے سامعین کو مسحور کر دیا۔

تقریب میں پروفیسر دیویندر کمل، رام کرشن ، شیٹاکر، بابو والی، ملکارجن پاٹل، رمیش گوئل، سنگم ایڈوکیٹ، مہیش پاٹل، اپاراو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جبکہ وجے کمار سوریہ، کے وی پاٹل، دیشمکھ، نارائن راؤ کامبلے، شنکر، چندرناتھ، لکشمن آچاریہ، وجیا ، رامچندرا ، پرکاش کلکرنی، سدھاکرا ، شیوا پوترا، بسواراج ، دتاتریہ گرودیو، شمرن کور سمیت دیگر معززین بھی تقریب میں موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.