ETV Bharat / state

Karnataka New CM سدارامیا کرناٹک کے نئے وزیر اعلی ہوں گے

author img

By

Published : May 17, 2023, 12:54 PM IST

Updated : May 17, 2023, 1:02 PM IST

ذرائع کے مطابق کرناٹک کے نئے وزیر اعلی کانگریس کے سینیئر رہنما سدارامیا ہوں گے۔ سدا رامیا کل بطور وزیر اعلیٰ حلف لے سکتے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کو لے کر چار دنوں سے جاری قیاس آرائیوں کا دور اب ختم ہو گیا ہے۔ سدارامیا کرناٹک کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ وہ کل وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لے سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ڈی کے شیوکمار کو اہم وزارتوں کے ساتھ نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کی پیشکش کی گئی ہے۔ لیجسلیچر پارٹی کا اجلاس بھی کل بنگلور میں ہوگا۔ سدارامیا نے راہل گاندھی سے بھی ملاقات کی ہے۔ اب راہل ڈی کے شیوکمار سے ملاقات کریں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ عہدیداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ کل سہ پہر 3:30 بجے کنتیروا اسٹیڈیم میں حلف برداری کی تیاری کریں۔

واضح رہے کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی زبردست کامیابی حاصل کی اور بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کر دیا۔ کانگریس نے انتخابات سے قبل وزیراعلیٰ کے چہرے کا اعلان نہیں کیا۔ ایسے میں الیکشن کے بعد سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا اور کانگریس کے ریاستی صدر ڈی کے شیوکمار نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے دعویٰ پیش کیا تھا۔ اس کے بعد پارٹی ہائی کمان نے دونوں لیڈروں کو دہلی بلایا۔ چار دن تک غور و خوض اور کئی دور کی بات چیت کے بعد بھی نام پر اتفاق نہیں ہو پا رہا تھا۔ تاہم اب یہ تذتذب ختم ہوگیا ہے اور کرناٹک کے اگلے وزیر اعلیٰ کے طور پر سدارامیا کے نام پر مہر لگ گئی ہے۔ سدارامیا کرناٹک میں کانگریس کے بڑے لیڈروں میں سے ایک ہیں۔ شروع سے ہی انہیں وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے ڈی کے شیوکمار سے زیادہ مضبوط دعویدار سمجھا جارہا تھا۔ سدارامیا نے اپنے سیاسی کریئر میں 12 الیکشن لڑے جن میں سے انہوں نے 9 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka New CM کرناٹک کے نئے وزیر اعلی کے نام پر تذبذب برقرار

Last Updated : May 17, 2023, 1:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.