ETV Bharat / state

Shivamurthy Murugha سینے میں درد کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل ہوئے شیومورتی مروگھا - Shivamurthy Murugha shifted to hospital

نابالغ لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار مروگھ مٹھ کے پجاری شیومورتی مروگھا کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Shivamurthy Murugha shifted to hospital

سینے میں درد کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل ہوئے شیومورتی مروگھا

author img

By

Published : Sep 2, 2022, 12:27 PM IST

چتردرگا: نابالغ لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار مروگھ مٹھ کے پجاری شیومورتی مروگھا شرنارو کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد جمعہ کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ شرنارو کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے اور وہ جمعرات سے چتردرگا ڈسٹرکٹ جیل میں ہیں۔ Shivamurthy Murugha complains of chest pain

رات تقریباً 10 بجے پولیس کی ایک ٹیم نے انہیں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان حراست میں لیا اورتفتیشی افسر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انیل کمار کی قیادت میں پوچھ گچھ کے لیے ایک نامعلوم مقام پر لے گئے۔ پولیس نے اس معاملے میں ہاسٹل وارڈن اوردوسرے ملزم رشمی کو بھی حراست میں لیا ہے۔ Shivamurthy Murugha shifted to hospital

چتردرگا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کے پرشورام نے کہا، "ہم نے مروگھا شرنارو کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اسے میڈیکل چیک اپ کے لیے ضلع اسپتال کی نئی عمارت میں لے جایا جائے گا۔" شرنارو کے وکیل امیش نے کہا کہ جمعہ کو عدالت میں ایک درخواست دائر کی جائے گی۔ انہوں نے چند دنوں میں ضمانت ملنے کا یقین ظاہر کیا ہے۔ دوسری طرف اس معاملے میں اپنی خاموشی توڑتے ہوئے ریاست کے وزیر ریونیو آر اشوک نے کہا کہ قانون اپنا کام کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Shivamurthy Murugha Arrested لنگایت مٹھ کے سنت شیومورتی موروگا گرفتار

پولیس نے دیگر تین ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی تلاش شروع کر دی ہے۔ عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد یہ افراد فرار ہو گئے ہیں۔ اس کیس کے دیگر ملزمان میں جونیئر پونٹف باسوادتیا، پرمشیویا (مٹھ سکریٹری) اور گنگادھرایا ہیں۔ شری شرنارو کی گرفتاری کے بعد مٹھ کی باگ ڈور ہیبالا مٹھ کے مہنت رودر سوامی جی کو دے دی گئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.