ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں مدارس میں ذیر تعلیم یا فارغ علماء و حفاظ کے لیے شاہین گروپ آف انسٹیٹیوشنز کی جانب سے 3 ماہ کا ایک خصوصی موبائل جرنلزم کورس کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ علماء کرام میں صحافت کی صلاحیت پیدا کی جاسکے۔
اس سلسلے میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ادارہ شاہین کے چیئرمین ڈاکٹر عبد القدیر نے بتایا کہ موبائل جرنلزم کورس حفاظ و علماء کے لئے خاص ہے اور یہ مکمل طور پر رہائش کے ساتھ مفت ہوگا۔
اس موقع پر شاہین کڈذ کے ڈائریکٹر و ماہر تعلیم سید تنویر نے بتایا کہ شاہین کے اس کورس میں شرکاء کو موبائل جرنلزم کی تمام تر جدید تکنیکوں سے آراستہ کیا جائیگا کہ وہ سماج کا عمدہ آئینہ بنیں اور بہترین ترجمانی کریں تاکہ ملک و ملت کی خدمت ہوسکے۔
سید تنویر نے بتایا کہ کورس کی تکمیل کے بعد شرکاء کو سرٹیفیکیٹز بھی دئے جائیں گے۔
انہوں نے موبائل جرنلزم کورس کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ موبائل جرنلسٹس کی ضرورت آئے دن برھ رہی ہے، جس کو کچھ حد تک پر کرنے کے لئے ادارہ شاہین کی یہ چھوٹی کوشش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: متھرا: عیدگاہ مسجد۔ شری کرشن جنم بھومی ملکیت معاملہ پر فیصلہ محفوظ
سید تنویر نے بتایا کہ فی الحال شہر بیدر ہی میں اس کورس کو چلایا جائےگا اور آنے والے دنوں میں یہ طے ہوگا کہ اور کن جگہوں کے سینٹرز پر اس کا اہتمام کیا جا سکتا ہے۔