ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کے دوران پیسے کے ہو گئے تھے محتاج، آج کاروبار عروج پر - اردو نیوز گلبرگہ

گلبرگہ کے شبیر احمد جو الیکٹریشین کے پیشہ سے وابستہ تھے، کورونا کے دوران ان کا یہ پیشہ بے حد متاثر ہوا اور ان کی مالی حالت خراب ہو گئی۔ ایسے میں انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اچار کا کاروبار شروع کیا۔ اس دوران ان کو ان کے کنبے کا ساتھ ملا، جس سے ان کی مالی حالت محض ٹھیک ہی نہیں ہوئی بلکہ ان کا یہ کاروبار آج عروج پر ہے۔

shabbir ahmed's facing financial crisis amid lockdown but now pickle business boom in gulbarga
لاک ڈاؤن کے دوران پیسے کے ہو گئے تھے محتاج، آج کاروبار عروج پر
author img

By

Published : Jul 16, 2021, 10:20 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں نافذ ہوئے لاک ڈاؤن کے سبب بے تحاشہ بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔ خاص کر یومیہ طور پر مزدوری کرنے والے افراد پر لاک ڈاؤن کا خاصا اثر ہوا، جس کی وجہ سے بہت سے افراد کو فاقہ کشی کی نوبت آگئی۔

دیکھیں ویڈیو

ایسے ہی گلبرگہ کے شبیر احمد کے ساتھ ہوا، جو الیکٹریشن کے طور پر کام کر رہے تھے، 2020 میں اچانک ملک میں نافذ ہوئے لاک ڈاؤن سے وہ بے روزگار ہو گئے اور ان کو معاشی تنگی کا سامنا کرنا پڑا۔

ایسے حالات میں ان کے کنبے کا ساتھ ملا تو انہوں نے اچار بنا کر بیچنا شروع کیا۔ ان کے اس کام میں ان کی اہلیہ اور کنبے کے افراد نے ساتھ دیا۔ جس سے ان کے گھر کی حالت مستحکم ہو سکی۔

آج ان کے اچار کے کاروبار کے ابھی ایک سال ہی مکمل ہوئے ہیں لیکن ان کا یہ کاروبار عروج پر پہنچ گیا ہے اور اب حالات یہ ہے کہ ان کا اچار دوسری ریاستوں میں بھی سپلائی کیا جاتا ہے، اور ان کے اچار کو لوگ بہت زیادہ پسند بھی کر رہے ہیں۔

انہوں نے اس اچار کے کاروبار کو آنے والے دنوں میں بڑے پیمانے پر شروع کر نے کی بھی بات کہی۔

لاک ڈاؤن میں ان کے اچار کا کاروبار کو مزید فائدہ ملا، دراصل لاک ڈاؤن کے دوران جب بازار پوری طرح سے بند تھے، تب ایسے میں کھانے کے ذائقے کو بڑھانے کے لیے ان کے اچار کا خوب استعمال کیا جانے لگا۔ جس کی وجہ سے ان کے کاروبار کو مزید تقویت ملی۔

مزید پڑھیں: مئو میں کورونا وائرس کے سبب ساڑی صنعت متاثر

غورطلب ہے کہ شبیر احمد کے یہاں کا خاص کر چکن اور مٹن کا بنا اچار اب بہت مشہور ہو گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.