ETV Bharat / state

Political Activists Join JDS مختلف سیاسی کارکنان جے ڈی ایس میں شامل

ریاست کرناٹک کے بیدر ضلع میں مختلف سیاسی جماعتوں کو خیرباد کہتے ہوئے کئی سیاسی کارکنان نے جے ڈی ایس کا ہاتھ تھاما لیا ہے۔ Political Activists Join JDS in Bidar

a
a
author img

By

Published : Nov 28, 2022, 5:07 PM IST

بیدر: جنوب اسمبلی حلقہ کے مختلف پارٹیوں کے کارکنان نے سابق وزیر (جے ڈی ایس) جنتا دل سیکولر پارٹی کے کور کمیٹی کے صدر اور بیدر جنوب اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے بنڈپا قاسم پور کی موجودگی میں جے ڈی ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ بنڈپا قاسم پور نے اپنی رہائش گاہ پر جے ڈی ایس کی شال اوڑھ کر مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ کارکنان کا جے ڈی ایس پارٹی میں خیرمقدم کیا۔ Several Political Activists Join JDS in Bidar

اس موقع پر ایم ایل اے بنڈپا قاسم پور نے کہا کہ ’’جے ڈی ایس پارٹی کسانوں، غریبوں اور محنتی لوگوں کے حق میں آواز بلند کرنے والی پارٹی ہے۔ خوشی کی بات ہے کہ وہ دوسری سیاسی پارٹیوں کو چھوڑ کر ہماری پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے نئے کارکنان پر زور دیا کہ وہ جے ڈی ایس پارٹی کے اصولوں پر عمل کریں اور پارٹی کے مقاصد پر عمل کرتے ہوئے کام کریں۔

انہوں نے کارکنان سے کہا کہ ’’آنے والے الیکشن میں پارٹی کو مضبوط بنانے اور ریاست میں جے ڈی ایس حکومت کو اقتدار میں لانے کی ضرورت ہے۔ سب کو اس کے لیے کام کرنا چاہیے۔ جب جے ڈی ایس پارٹی برسراقتدار تھی تو ملک کی بھلائی کے لیے جو اسکیموں کو لاگو کیا گیا تھا اس کے بارے میں سب کو آگاہ کیا جانا چاہیے۔‘‘

اس موقع پر بگدل کے نئے جے ڈی ایس کارکنان پرکاش، سمن، ولسن، ، رمیش، سالومن، جیون، سنیل، راجو، پرکاش، سنجو کمار، اومکارا، راہول، رتن پرکاش، پرلاد، وجئے کمار،سنتوش، آکاش، نوناتھ، پرکاش، سریمنت، تکارام، دھنراج، بسوراج اور دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.