ETV Bharat / state

Seerat Quiz Gulbarga گلبرگہ میں مقابلہ حسن قرات و نعت منعقد

آل انڈیا ملی کونسل اور مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ کے زیر اہتمام حسن قرآت، نعت، کوئز، تقریری اور تحریری مقابلے جات میں کامیاب طلبہ کے لیے تقسیم انعامات کا عظیم الشان پروگرام منعقد کیا گیا۔ Seerat Jalsa Gulbarga

گلبرگہ میں مقابلہ حسن قرات و نعت منعقد
گلبرگہ میں مقابلہ حسن قرات و نعت منعقد
author img

By

Published : Jan 12, 2023, 6:52 PM IST

گلبرگہ میں مقابلہ حسن قرات و نعت منعقد

گلبرگہ: ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں آل انڈیا ملی کونسل اور مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ کے زیر اہتمام چوتھا سالانہ جلسہ رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم منعقد ہو جس میں حسن قرات، حفظ، مسنون احادیث، نعت، کوئز، تقریری اور تحریری مقابلے جات میں کامیاب طلبہ کے لیے ڈاکٹر اصغر جلیل کی زیر نگرانی میں تقسیم انعامات کی نشست منعقد ہوئی۔

جلسہ میں مدعو کیے گئے علماء کرام سمیت دیگر تنظیموں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد اصغر چلبل، آل انڈیا ملی کونسل کے کارگزار صدر، نے کہا: ’’بچوں اور نوجوان میں مذہبی تعلیم حاصل کرنے کا شوق پیدا کرنے کے لئے گلبرگہ شہر بزشتہ چار برسوں سے حسن قرات، نعت، کوئز، تقریری، تحریری مقابلے جات منعقد کرتے آ رہے ہی۔ اس بار بھی یہاں پر مختلف مقابلہ جات کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں دو ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا۔

چلبل نے مزید تفصیلات فراہم رکتے ہوئے کہا کہ ’’مختلف مقابلہ جات میں کامیاب طلباء کے لئے نقدی سمیت قرآن شریف کا نسخہ دیکر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔‘‘ جلسہ کی اہمیت و افادیت کے حوالہ سے انہوں نے کہا: ’’موجودہ دور میں سیرت طیبہ ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے۔ موجود پُر فتن دور میں ہماری صحیح رہنمائی کے لیے ہمیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مکی اور مدنی زندگی سے بھر پور رہنمائی حاصل کرنی چاہئے۔‘‘

جلسہ میں مدعو کیے گئے علماء کرام نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں ہر دور اور عہد کے مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ تمام بنی نوع انسان کے لئے پائیدار اور کامیاب رہنمائی موجود ہے جس کی اللہ تعالیٰ نے ضمانت دی ہے۔‘‘ انہوں نے جلسہ سیرت النبی، مقابلہ جات میں طلبہ کی شرکت پر منتظمین کی ستائش کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے مقابلوں کی امید ظاہر کی۔ تقسیم اسناد و انعامات سے قبل مدعو کیے گئے علماء کرام نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.