ETV Bharat / state

Seerat Campaign جماعت اسلامی ہند کرناٹک کی سیرت مہم کا شاندار آغاز - بیدر میں سیرت مہم

جماعت اسلامی ہند شہر بیدر نے سیرت مہم ’آو پیغام نبی ﷺ عام کریں‘ کے تحت ممتاز فنکشن ہال میں ایک اجتماع منعقد ہوا۔ Seerat campaign kicks off

بیدر میں سیرت مہم
بیدر میں سیرت مہم
author img

By

Published : Oct 4, 2022, 10:39 PM IST

بیدر: ریاست کرناٹک کے بیدر میں سیرت مہم ' آؤ پیغام نبی کو عام' کے تحت ایک اجتماع منعقد ہوا۔ جس میں مولانا محمد مونس کرمانی صدر مجلس العلماء بیدر، تحریک اسلامی ہند کرناٹک نے 'اسلام میں بزرگوں کا مقام' کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ نبی کریم ﷺ بزرگوں کی بہت قدر کرتے تھے۔ حضرت ابو بکرؓ اپنے والد کو حضور ﷺ کی خدمت میں لے جانے پر آپ ﷺ نے فرمایا انہیں کیوں تکلیف دی میں خود حاضر ہو جاتا ۔آج مسلمانوں کے گھر اور خاندانوں میں بزرگ والدین ، ضعیف لوگوں کی خدمت سے متعلق شکایات بلکہ مقدمات کی بات سامنے آرہی ہے، جو بڑی قابل تشویش ہے ، خصوصاً نوجوان بزرگوں سے حسن سلوک کے معاملہ میں اسوہ احسنہ کو اختیار کریں۔ Seerat Campaign

محمد آصف الدین رکن شوریٰ جماعت اسلامی ہند کرناٹک نے ’نبی ﷺ خواتین کو بندشوں سے نجات دلانے والے‘ عنوان کے تحت کہا کہ دور جاہلیت میں خواتین کی کوئی حیثیت نہیں تھی ۔نبی ﷺ نے خواتین کے مقام و مرتبہ کو بلند کیا ، اسلام نے خواتین پر کسب معاش کی ذمہ داری نہیں ڈالی ۔ نکاح کے موقع پر لڑکیوں کو قبول و انکار کی آزادی فراہم کی اور حق مہر عطا کیا ۔

محمد معظم نے ماحولیات کے ضمن میں کہا کہ اسلام کی تعلیمات عین فطرت کے مطابق ہیں، انہوں نے کئی احادیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نبی ﷺ نے ماحول کی پاکیزگی کا ہر لمحہ خیال رکھا ۔شجر کاری کے سلسلہ میں نبی کریم ﷺ نے فرمایا اگر قیامت آ جائے اور کسی کے ہاتھ میں پودا ہو تو وہ اسے ضرور لگا دے۔پانی کے تحفظ کے سلسلہ میں نبی ﷺ نے فرمایا کہ وضو اگر دریا کے کنارے کیوں نہ کر رہے ہوں تب بھی پانی کم استعمال کریں۔نیز نبیﷺ نے پانی کی تجارت سے منع فرمایا ہے۔ Seerat campaign kicks off

سید جمیل احمد ہاشمی نے کہا کہ خدا اور رسول کے بعد انسانوں میں سب سے افضل مقام والدین کا ہے۔ قرآن کے حوالہ سے انہوں نے فرمایا کہ جب والدین ضعیف ہو جائیں تو ان کی خدمت کرنا اور ان کے ساتھ بہترین سلوک کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔ناظم مہم محمد نظام الدین نے مہم کی سرگرمیوں کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ 9 اکتوبر2022ءکو ایک سمپوزیم ' آؤ محمد ﷺ کو جانیں' عوام الناس مرد وخواتین کے لیے شام ٹھیک 6:30بجے رنگ مندر بیدر میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ برادران وطن کے ساتھ شرکت کرنے کی اپیل کی۔ Seerat Campaign

اس سمپوزیم میں محمد کُنّی منگلور، رکن شوریٰ بحیثیت مہمان مقرر (بزبان کنڑی)خطاب فرمائیں گے۔سید عبد الستار امیر مقامی بیدر نے اپنے اختتامی خطاب میں تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ نبی ﷺکی تعلیمات کو عام کرنے میں جماعت اسلامی ہند کی سرگرمیوں میں عملاً حصہ لیں۔ جلسہ کا آغاز قاری سید سلام اللہ کی تلاوت قرآن سے ہوا۔محمد عارف الدین نے نظامت کے فرائض بحسن وخوبی انجام دئیے۔شہ نشین پر محمد اکرم علی، ناظم ضلع جماعت اسلامی بید ، محمد مجتبیٰ خان، محمد طہ کلیم اللہ، رفیق احمد اور سید منصور احمد قادری موجود رہے۔کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے اس اجتماع میں شرکت فرمائی۔

یہ بھی پڑھیں : Bahmani Foudation بہمنی فاونڈیشن قلعہ گلبرگہ کے زیراہتمام جشن رحمت العالمینﷺ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.