بیدر: انجمن خادم الحجاج کے سیکرٹری سید منصور احمد قادری نے کہا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی ادارہ عازمین حج کی خدمت کے لیے پوری طرح سے تیار ہے،ادارے کے دفتر میں تمام تر فارم پر کرنے کی سہولت مفت فراہم کی جاری ہے۔
انجمن خادم الحجاج کے سیکرٹری نے بیدر ضلع کے تمام تعلقہ جات کہ عازمین حج سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فارم داخل کرنے کی آج اخری تاریخ ہے آپ جلد از جلد اپنا فارم داخل کریں۔سنکرانتی کی تعطیل ہونے کے باوجود انجمن خادم الحجاج دفتر میں حسب معمول کام جاری رہے گا۔ وہ احباب جنہوں نے ابھی تک فارم داخل نہیں کیا ہے یا حج 2024 سے متعلق کوئی کام رہ گیا ہے تو آج شام تک دفتر انجمن خادم الحجاج پر پہنچ کر ذمہ داران سے ملاقات کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شریعت میں بغیر محرم کے سفر حج اور عمرہ کی اجازت نہیں: مفتی غلام یزدانی
آج تعطیل کے باوجود عازمین حج کے لیے خادم الحجاج کمیٹی بیدر کے ذمہ داران اپنی خدمت پر حاضر رہیں گے۔اس موقع پر انجمن خادم الحجاج صدر الحاج سید صغیر احمد (نائب صدر) الحاج محمد ایاز الحق،الحاج محمد غوث قریشی (جوائنٹ سیکرٹری) الحاج محمد شریف (ٹریزر) ،سید اصف حسین الحاج محمد اسحاق جانواڑکر ، شاہ نظیر الحسن قادری، سید مدبر اللحسینی، وقار سید مرتضی قادری موجود تھے،