کرناٹک کے ضلع یادگیر میں بھی سرکاری اردو ہائی اسکول اور سرکاری کنڑا ہائی اسکول دوبارہ کھول دیے گئے ہیں۔
محکمہء تعلیم اور محکمہء صحت کی ہدایات کے مطابق اسکول میں داخل ہونے سے قبل بچوں کی تھرمل اسکریننگ کی جا رہی ہے
وہیں، کورونا کے پیش نظر طلبہ و طالبات کو اسکول بھیجنے کے لیے سرپرستوں کی جانب سے سکول میں اجازت نامہ بھی داخل کیا گیا۔

ہر کلاس میں 30 طلبا و طالبات کو ہی بیٹھنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
جونیئر کالج یادگیر کے وائس پرنسپل دیویندر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کے محکمہ صحت و تعلیم کی ہدایت کے مطابق دسویں جماعت کی کلاسز کا آغاز ہوا ہے۔

اس اسکول میں اردو میڈیم کے 105 طلبا طالبات ہیں۔ جبکہ کنڈا میڈیم کے 120 طلبا و طالبات ہیں۔
مزید پڑھیں:
کورونا کے خطرے کے باوجود کولکاتا میں نئے سال کا جشن

طلباء کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دوپہر کا کھانا اور پینے کا پانی اپنے گھر سے لے کر آئیں۔ ساتھ ہی ماسک لگانے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔