ETV Bharat / state

Minority Affairs Ministry مرکزی حکومت کے گھوٹالوں کو بے نقاب کیا جائے گا: ناصر حسین - گھوٹالوں کو بے نقاب کیا جائے گا

حال ہی میں اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے سی اے جی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ مختلف پروجیکٹس و اسکیمس میں پیش آئے گھوٹالوں کی سخت مذمت کی گئی۔ اپوزیشن نے الزام عائد کیا کہ اس بدعنوانی کے لئے وزیراعظم نریندر مودی براہ راست ذمہ دار ہیں۔

مرکزی حکومت کے گھوٹالوں کو بے نقاب کیا جائے گا: ناصر حسین

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2023, 12:38 PM IST

مرکزی حکومت کے گھوٹالوں کو بے نقاب کیا جائے گا: ناصر حسین

بنگلورو: راجیہ سبھا کے ایم پی ڈاکٹر ناصر حسین نے کہا کہ مودی حکومت کے گھوٹالوں کے خلاف لڑیں گے۔ الیکشن کے پیش نظر ان اسکیم کو بے نقاب کیا جائے گا جس میں گھوٹالہ ہوا ہے۔

اس سلسلے میں کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے مودی حکومت پر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں بدعنوانی کا الزام لگایا اور کہا کہ وہ قوم کو ایک شاہراہ پر جہنم کی طرف لے جا رہی ہے.

بھارت مالا پریوجنا' ہائی وے پراجیکٹس پر سی اے جی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے، کھرگے نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کو اپنے سیاسی مخالفین کی بدعنوانی پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے اندر جھانکنا چاہیے۔

اسی طرح عام آدمی پارٹی نے مرکزی بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے الزام لگایا کہ پی ایم مودی کی قیادت والی حکومت نے بدعنوانی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Mumbai Jaipur Train Incident کرناٹک حکومت کی جانب سے دس لاکھ روپے کی امداد

اس معاملے میں عاپ کے سنجے سنگھ نے الزام عائد کیا کہ اس حکومت نے بھارت مالا پروجیکٹ میں 7.5 لاکھ کروڑ روپے کا گھوٹالہ کیا گیا ہے" اور وزیر اعظم سے کہا کہ وہ ملک میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اپنی حکومت کے عزم کے بارے میں بات کرنا بند کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.