آل انڈیا ملی کونسل کے مشارتی اجلاس کے بعد ذمہ داران نے رکن پارلیمان و ضلع انچارج پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے علاقے کی ترقی میں مسلمانوں کا کہیں خیال نہیں کیا۔ نہ ہی کھڑگے صاحب کو مسلمانوں کی تکالیف کی خبر ہے اور نہ ہی کبھی وہ مسلم بستیوں میں گئے اور نہ ان کے نمائندوں سے کبھی ملاقات کی۔
آل انڈیا ملی کونسل کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ گلبرگہ میں مسلمانوں کئی طرح کے مسائل سے دوچار ہیں۔ مسلمانوں کے محلوں میں پانی، اور راستوں کے کئی پریشانیاں ہیں۔ مگر گلبرگہ کے کانگریس ایم پی ملیکا ارجن کھڑگے اور گلبرگہ ضلع کے انچارج وزیر پرنیک کھڑگے کو یہاں کے مسلمانوں سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ انہیں مسلمانوں کی یاد صرف انتخابات کے وقت آتی ہے۔ کانگریس رہنما کو مسلمان صرف ووٹ بینک نظر آتے ہیں۔ ان کی پریشانیوں سے ان کا کبھی کوئی واسطہ نہیں رہا۔
آل انڈیا ملی کونسل کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ گلبرگہ میں جب تک یہاں کے مسلمانوں کے مسائل کو حل کرنے کی پوری یقین دہانی نہیں کرائی جاتی اس وقت تک انہیں مسلمانوں کا ووٹ نہیں ملے گا۔