بنگلورو: حال ہی میں 515 آرمی بیس ورکشاپ ہاؤ بلڈنگ سوسائٹی کے انتخابات منعقد کئے گئے، متعدد ڈائریکٹرز چنے گئے اور آج ادارے کے صدر و نائب صدر کے انتخابات عمل میں آیے، جس میں تمامی ڈائریکٹرز حضرات کی جانب سے سمیع اللہ خان کو پریسیڈنٹ اور سگائے راج میتھیو کو وائس پریسیڈنٹ کے طور پر متفقہ طور پر چنا گیا اور ریٹرننگ آفیسر نندیش ڈی. آر نے ادارے کے نئے عہدے داروں کے انتخاب کا اعلان کیا۔
515 آرمی بیس ورکشاپ ہاؤس بلڈنگ کوآپریٹو سوسائٹی کے نومنتخب صدر سمیع اللہ خان نے ادارے کے تمامی ڈائریکٹرز کا شکریہ ادا کیا، موجودہ ایام میں ادارے کی کارگزاری پر روشنی ڈالی اور اپنا منصوبہ ظاہر کرتے ہوئے کہ آنے والے دنوں میں وہ ادارے کے ممبران کو سائٹس/پلاٹس دلوانے/الاٹ کروانے کا کام کریں گے۔ سمیع اللہ خان نے بتایا کہ ان کی بنگلور کارپوریشن سے بات چیت جاتی ہے اور وہ بہت جلد اس ادارے کے لئے ایک دفتر کھولنے کا انتظام کرینگے تاکہ سبھی ارکان کو سہولت فراہم ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیں: Special incentive to Minority students اقلیتی طلباء کے لیے اسکالرشپ
اس موقعے پر ادارے کے نومنتخب نائب صدر سگائے راج میتھیو و سیکرٹری سرینیواس نے تیقن دلایا کہ نومنتخب آفس بیئررز و ٹیم کے سبھی ڈائریکٹرز نومنتخب صدر سمیع اللہ خان کی قیادت میں محنت کرینگے اور آرمی بیس ورکشاپ ہاؤس بلڈنگ کوآپریٹو سوسائٹی کے مقصد کو پورا کرنے کا کام کرینگے.