کورونا وائرس کے تعلق سے عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا ملکی اور عالمی سطح پر اپنی نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے ۔
ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں لاک ڈاؤن کے بعد بھی پابندی سے اپنا روزنامہ 'یادگیر ٹائمز' نکالنے والے صحافی کا کہنا ہے کہ ' مہلک عالمی وائرس کوویڈ 19 کے تعلق سے عوام میں شعور بیدار کرنے میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی خدمات ناقابل فراموش ہے۔'
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ 'میڈیا کے توسط سے ہی عوام کو اس وائرس کا پتہ چل رہا ہے۔ عوام میں اس وائرس سے متعلق شعور بیدار کرنے میں میڈیا اہم رول ادا کر رہا ہے۔'
انہوں نے بتایا کہ 'میرا گھر گلبرگہ میں ہے مگر میں اپنے اخبار کے لئے ادھر ہی ایک مٹ مندر میں رہکر اپنی خدمات انجام دے رہا ہوں۔ شہر کے فلاحی تنظیموں کی جانب سے دو وقت کے کھانے کا انتظام ہو رہا ہے۔'
صحافی نے کہا کہ 'عوام تک مقامی خبریں پہنچانے، اس وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر اور معلومات فراہم کرنے کی نیت سے ہی اس مشکل حالات میں بھی کام کر رہا ہوں۔'
انہوں نے عوام سے اس کورونا وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی اقدامات پر عمل کرنے کی اپیل کی