پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کی رات ضلع مانڈیا میں ناگمنگلا کے پاس شری رنگا پٹنہ -بیدر شاہراہ پرٹاٹا سومو اور ٹیمپو کی ٹکر میں کم از کم 6 افرادکی موت اور 9 دیگر زخمی ہوگئے۔
پولیس کےمطابق یہ حادثہ اسوقت ہوا جب ناگامندلا سے بولیرو جارہی ٹاٹا سوموکی ٹیمپو سے ٹکر ہوگئی جس سے سوموکار میں سوار چار مسافر وں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر زخمیوں نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔
حادثہ کے بعد ٹیمپو ڈرائیور سمیت دیگر زخمی افراد کو فوراً اسپتال لےجایا گیا ۔ بیلورو پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معاملہ درج کرلیا ہے