ETV Bharat / state

یادگیر: حضور کی شان میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے والوں کے خلاف آواز بلند کریں

اللہ تعالیٰ نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا احترام کرنے اور محبت کرنے کا حکم فرمایا ہے اور صحابہ کرام کی پوری زندگی ہمارے سامنے آئینے کی طرح موجود ہے کہ وہ کس طرح نبی کریم کی عزت و احترام کیا کرتے تھے۔

author img

By

Published : Apr 8, 2021, 1:33 PM IST

نبی کی عزت و احترام لازم ہے
نبی کی عزت و احترام لازم ہے

مولانا صادق نظامی خطیب و امام مسجد چوک ضلع یادگیر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا احترام کرنے اور اپنی جانوں سے بڑھ کر محبت کرنے کا حکم فرمایا ہے، ہمارے سامنے صحابہ کرام کی پوری زندگی آئینے کی طرح موجود ہے کہ وہ کس طرح حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر جان نچھاور کردیتے اور اپنی ساری دولت خرچ کردیتے تھے، نبی کریم کے حکم پر اپنا سب کچھ قربان کیا کرتے تھے۔ ساتھ ہی پوری زندگی نبی کریم کے بتائے ہوئے راستے پر چلا کرتے تھے۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے والوں کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائیں

انہوں نے کہا کہ آج ہم دیکھتے ہیں کہ آئے دن کوئی نہ کوئی نبی کریم کی شان میں گستاخی کرتا ہے یہ کافی افسوس کی بات ہے۔ مولانا صادق نظامی نے مزید کہا کہ جو کوئی بھی ایسی حرکت کرتا ہے تو حکومت کو چاہیے کہ ایسے لوگوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کریں اور انہیں سخت سزا دے۔ کیوں کہ مسلمانوں کے لیے نبی کریم کی عزت و احترام سب سے بڑھ کر ہے۔

انہوں نے مسلمانوں سے بھی اپیل کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف یا ان کی شان میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے والوں کے خلاف آواز بلند کریں اور جگہ جگہ ایسے افراد کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائیں، تاکہ آئندہ کوئی بھی اس طرح کی اوچھی حرکت کرنے سے باز آجائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.