ETV Bharat / state

Demand Repairing Of Old Bridge بیدر میں نالے کی صفائی اور برج کی مرمت کا مطالبہ - بیدر کے باشندوں

ضلع بیدر کے وارڈ نمبر11 میں نالے کی پوری طرح سے صاف صفائی اور بوسیدہ برج کی مرمت کا مطالبہ کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے زبردست احتجاج کیا۔ احتجاج کے درمیان بیدر سے رکن اسمبلی رحیم خان نے وارڈ نمبر 11 کا دورہ کیا اور مقامی باشندوں سے ملاقار کی ۔ان کے مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

بیدر کے باشندوں نے نالے کی صفائی اور برج کی مرمت کا مطالبہ

author img

By

Published : Mar 4, 2023, 3:20 PM IST

بیدر کے باشندوں نے نالے کی صفائی اور برج کی مرمت کا مطالبہ

بیدر:ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے وارڈ نمبر11 میں مقامی باشندوں نے نالے کی صفائی اور برج کی مرمت کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔انہوں نے انتظامیہ پر علاقے کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا۔ اس موقع پر وارڈ نمبر 11 کے کونسلر اور سینئر لیڈر ستار بھائی،کونسلر محمد غوث کے علاوہ مقامی باشندوں نے رکن اسمبلی رحیم خان سے ملاقات کی اور مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔مقامی باشندوں نے تمام مسائل کو جلد سے جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

مقامی باشندوں نے رکن اسمبلی کو بتایا کہ ابتر نکاسی نظام کے سبب لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مچھروں کی افزائش ہو رہی ہے جس سے کئی لوگ بیمار پڑ گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس نالے کی صفائی اور برج کا کام جلد سے جلد کیا جائے کیونکہ برسات کے موسم میں لوگوں کا اور برا حال ہو سکتا ہے۔ اگر اس بار نالے کی صفائی اور برج کی مرمت نہیں کی گئی تو مقامی باشندوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Animal Welfare Activists انیمل ویلفیئر کا بی جے پی رکن پارلیمان سے استعفیٰ کا مطالبہ

اس موقع پر رکن اسمبلی رحیم خان نے کہا کہ وارڈ نمبر 11 کا یہ نالہ بہت بڑا نالہ ہے۔ اس کی مرمت اور مکمل صفائی کے لئے یہاں کے لوگوں نے مجھ سے بات کی ہے۔ اس نالے پر ایک برج بنانے اور نالے کی صفائی کے لئے 35 لاکھ روپے مختص کر چکا ہوں۔اس کا ٹینڈر بھی جاری ہو چکا ہے۔ اس نالے کا کچھ حصہ کونسلر محمد غوث کے حلقے میں بھی آتا ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.