ETV Bharat / state

Demand Muslim Candidate بیدر پارلیمنٹ حلقے سے مسلمان کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ

ضلع بیدر کی عوام نے کانگرس پارٹی کے اعلی ذمہ داران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بیدر پارلیمنٹ حلقے سے اگلے سال ہونے والے عام انتخابات ایک مسلمان کو ٹکٹ دیں۔ یہ مسلم اکثریتی علاقہ ہے جہاں ان کی جیت یقینی ہوسکتی ہے۔

author img

By

Published : Jul 21, 2023, 3:59 PM IST

بیدر پارلیمنٹ حلقے سے مسلمان کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ

بیدر:ملک کی دوسری ریاستوںکی طرح کرناٹک میں بھی عام انتخابات2024 کی سرگرمیاں شروع یوچکی ہے۔اسی درمیان ضلع بیدر کی عوام نے کانگرس پارٹی کے اعلی ذمہ داران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بیدر پارلیمنٹ حلقے سے اگلے سال ہونے والے عام انتخابات ایک مسلمان کو ٹکٹ دیں۔

مقامی باشندہ عبدالقدیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 2019 میں کانگرس پارٹی کے جانب سے ایک مسلمان کو پارلیمنٹ ٹکٹ دینے کا پرزور مطالبہ کیا گیا تھا لیکن ان کی باتیں نہیں سنی گئی۔ مسلسل جدوجہد کے بعد بھی 2019 میں بیدر پارلیمنٹ حلقے سے کانگرس پارٹی کی جانب سے مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں نہ صرف بیدر بلکہ ریاست بھر کے مسلمانوں نے ایک طرفہ ہو کر کانگرس پارٹی کو ووٹ دے کر کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا۔سبھی جانتے ہیں کہ کرناٹک میں کانگرس پارٹی کی کامیابی میں مسلمانوں کا کیا رول رہا ہے۔جس طرح اسمبلی انتخابات میں مسلمانوں نے ایک طرفہ تائید کرتے ہوئے کانگرس پارٹی کی حمایت کی ہے اسی طرح آنے والے عام انتخابات میں اس سلسلے کو برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Karnataka Muslims سماجی کارکنان کا کرناٹک حکومت پر اقلیتی طبقے کیلئے کام کرنے کا زور

ایک اور مقامی باشندہ سید نور پاشاہ نے کہا کہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بیدر پارلیمنٹ حلقے کا پہلا رکن پارلیمان ایک مسلمان رہا ہے لیکن اس کے بعد اب تک کسی پارٹی نے بھی مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیا ہے۔ ہم نے 2019 میں بھی کانگرس پارٹی سے مطالبہ کیا تھا لیکن ہمارے مطالبے کو مسترد کر دیا گیا تھا۔ اس بار ہم کانگرس پارٹی کے اعلی ذمہ داران سے اس حلقے سے مسلمان کو امیدوار بیانے کی اپیل کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.