ETV Bharat / state

گلبرگہ: 'سقوط حیدر آباد کاسانحہ اور مسلمان'

author img

By

Published : Sep 22, 2020, 8:00 AM IST

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں انڈین یونین مسلم لیگ و کل مجلس تعمیر ملت کے زیر اہتمام ایک پروگرام بہ عنوان سقوط حیدرآباد کا سانحہ اور مسلمان منعقد کیا گیا۔

گلبرگہ: 'سقوط حیدر آباد کاسانحہ اور مسلمان'
گلبرگہ: 'سقوط حیدر آباد کاسانحہ اور مسلمان'

اس پروگرام میں 17 ستمبر 1948 کی حقیقت پر روشنی ڈالتے ہوئے اور اس دن ہلاک ہوئے مسلمانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اسی دوران 17 ستمبر کے واقعات سے متعلق ایک کتاب کا اجرا بھی عمل میں آیا۔

اس موقع پر سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست نے کہا کہ پولیس ایکشن کے نام پر بھارتی افواج کا جارحانہ اقدام نظام اسٹیٹ کے خلاف نہیں بلکہ اسٹیٹ کے مسلمانوں کے خلاف تھا۔

بھارتی فوج نے حملے کرنے کے لیے 27 محاذ کھولے تھے۔ جس کی زد میں حیدرآباد ریاست کے سرحد ی اضلاع ہی آئے۔ حیدر آبادی کرناٹک اور مراٹھواڑہ میں مسلمانوں کے قتل وخون کا بازار گرام ہوگیا۔ ریاست حیدرآباد پر انڈین یونین کی فوجی یلغار کو بعد میں حکومت ہند نے پولیس ایکشن کا نام دیا۔

دراصل حیدر آباد پر قبضہ کرنے کی خفیہ سازش فروری 1947 میں رچی گئی۔ اور اس کا نام آپریشن پولو رکھا گیا۔ غالبایہ نام حیدر آباد کے پولو کھیل کی مقبولیت کی مناسبت سے رکھا گیا تھا۔وزیر داخلہ ولبھ بھائی پٹیل نے جنرل جے این چودھری کو حیدر آباد فتح کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی۔ سنہ 1947 میں 13تا 17 ستمبر 5 روزہ جنگ ہوئی اور جنگ بھی ایسی کے فوج کامقابلہ فوج نے نہیں کیا۔

بھارتی فوج نے 13 ستمبر سے حیدر آباد ریاست کی سمت پیش قدمی شروع کی اور 17 ستمبر کی شام سقوط حیدر آباد کا سانحہ ہوا تھا۔ نطام کی فوج نے کسی محاذ پر بھارتی فوج کا مقابلہ نہیں کیا۔ وہ فوج جس نے دوسری عالمیگر جنگ میں انگریزوں کے تحت جاپان اور جرمنی کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کیاتھا۔ مگر یہاں کے حیدر آباد کرناٹک کے مسلم علاقے کپل، رائچور، شاہ آباد میں مسلمانوں کا قتل کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.