گلبرگہ :ریاست کرناٹک کے گلبرگہ میں واقع کے این زیڈ فنکشن ہاک میں چلو کچھ تدبیر کریں اور کچھ کام کریں کہ زیر عنوان منعقدہ خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام نے شرکت کی اور ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ مولانا غیاث احمد رشادی نے مزید کہا کہ ملک اور مسلمانوں کے موجودہ حالات کی تبدیلی کیلئے مثبت انداز میں کام کرنا آج کی اہم ضرورت ہے اس مقصد کیلئے منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا کے تحت 15 نکاتی پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔ اس پروگرام کو ایک تحریک کے تحت پورے ملک میں چلایا جائے گا۔ مسلمانوں کے باضمیر دانشمند حساس درد مند دعوت و تعلیم کے شعبوں میں سرگرم تنظیمی اور قائدانہ صلاحیتوں کے متحمل افراد کو اس تحریک کے ساتھ جوڑتے ہوئے 15 نکاتی پروگرام کے ہدف کو پورا کیا جائے گا۔
مولانا غیاث احمد رشادی نے مزید کہا کہ انہوں نے چلو کچھ تدبیر کریں اور کچھ کام کریں عنوان کے تحت ایک ایسی تحریک چلانے کا عزم کیا ہے جس کا تعلق تدبیر اور اقدام سے ہے۔ پہلے مرحلے میں وہ ملک بھر کا دورہ کرتے ہوئے اس تحریک کا تعارف کروائیں گے۔ اس سلسلہ میں گلبرگہ میں منعقدہ اجلاس کی کامیابی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے مولانا غیاث احمد رشادی نے کہا کہ گلبرگہ میں ان کی تحریک کو غیر معمولی مقبولیت حاصل ہوئی ہے،۔
یہ بھی پڑھیں:Masjid E Taha 'مجاہدین آزادی کو یاد کرنا سبھی کہ ذمہ داری ہے'
اجلاس کے آخر میں مولانا نذیر احمد رشادی نے تمام مہمانوں و مدعوئین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جب بھی صفا بیت المال اور منبر و محراب فاؤنڈیشن کے اجلاس ہوں گے۔ امید کہ آپ تمام احباب ضرور تشریف لائیں گے۔