ETV Bharat / state

ہاتھرس سانحہ کے خلاف ریلی نکالی گئی

جن سینا تنظیم نے بھارت کے صدر سے مطالبہ کیا کہ وہ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کو برخاست کرنے کا اقدام کریں۔

جنسی زیادتی واقعےکے خلاف ریلی نکالی گئی
جنسی زیادتی واقعےکے خلاف ریلی نکالی گئی
author img

By

Published : Oct 8, 2020, 12:33 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے تعلقہ گرمٹکل میں جن سینا کی جانب سے گاندھی میدان سے تحصیل دفتر تک ریلی نکالی گئی۔

اترپردیش کے ہاتھرس میں دلت لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کے خلاف یہ ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر کرناٹک جن سینا کے صدر جاگیردار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم نے اترپردیش کے ہاتھرس میں پیش آئے شرمناک واقعے کے خلاف ایک میمورنڈم تحصیلدار گرمٹکل کو پیش کیا جس میں صدر جمہوریہ ہند سے یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔'

انھوں نے کہا کہ ہاتھرس معاملے میں پیش آئے واقعہ میں شامل قصورواروں کو بخشا نہ جائے، ان قصورواروں کو سخت سزا دی جائے۔

انھوں نے کہا کہ صدر جمہوریہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور اترپردیش حکومت کو برخاست کرتے ہوئے وہاں صدر راج نافذ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کے واقعات سے ملک میں لڑکیاں اور خواتین خود کو غیر محفوظ محسوس سمجھ رہی ہیں۔ اس موقع پر اشوک، مہیش، بابو، راگھویادو، کے علاوہ کرناٹک جن سینا تنظیم کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:یادگیر: مسافرین کا ریلوے اسٹیشن پرکورونا ٹیسٹ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.