بیدر ضلع محکمہ آبکاری کے افسران نے ضلع بھر میں سینکڑوں مقامات پر چھاپہ ماری کی اور 21 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔
عام انتخابات کے ضمن میں انتخابی ضابطہ اخلاق جاری ہونے کے بعد ضلع انتظامیہ چیف آفیسر و ڈپٹی کمشنر ضلع بیدر مہادیو کی ہدایت کے مطابق محکمہ آبکاری بیدر کے اسٹنٹ کمشنر شو پرساد کی قیادت میں چھاپے مارے گئے اور 83 مقدمات درج کیے گئے۔
21 افراد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی اور 50356 لیٹر شراب اور 30250 لیٹر بیئر اور 14 لیٹر سندھی، 7 فور ولیئر اور دس ٹو ویلیر ضبط کیے گئے ہیں۔
اس سب کی قیمت اندازے کے مطابق ایک کروڑ 50 لاکھ 78 ہزار بتائی گئی ہے۔ ضلع میں انتخابی ضابطہ اخلاق جاری ہے۔
دس چیک پوسٹ، سات کنٹرول روم اور سات خصوصی چھاپے دستے بنائے گئے اور انتخابات ختم ہونے تک غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کے لئے انتخابات کے دوران غیر قانونی شراب کی مارکیٹنگ ممنوع ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر شیو پرساد نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کسی قسم کی غیر قانونی شراب کی فروخت ہوتے نظر آئے تو محکمہ آبکاری کے کنٹرول روم پر اطلاع دے۔